اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

امام اکبر بابا تواضروس کو کتھیڈرل چرچ میں ہونے والے حادثہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے
Anonym
/ Categories: Main_Category

امام اکبر بابا تواضروس کو کتھیڈرل چرچ میں ہونے والے حادثہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے

امام اکبر بابا تواضروس کو کتھیڈرل چرچ میں ہونے والے حادثہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کرتے ہیں ۔۔۔مصر کی سلامتی و استحکام اور اس کے عوامی اتحاد کو غیر مستحکم کرنے کی یہ ذلیل دہشت گردانہ حرکت ہے۔

  شیخ الازہر امام اکبر جناب ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا: کہ عباسیہ میں واقع کتھیڈرل مرقسی چرچ کے دھماکہ میں امن پسند لوگوں کو نشانہ بنانا تمام مصریوں کے حق میں ایک سنگین جرم کا ارتکاب ہے جس سے تمام مصریوں کے دلوں کو دکھ پہنچا ہے اور جس نے یہ ثابت کردیا کہ اس گھٹیا دہشت گردانہ عمل کا مقصد مصر کی سلامتی و استحکام اور اس کے قومی یکجہتی کو نشانہ بنانا ہے۔

جناب والا  نے مزید اس بات کی تاکید کی کہ یہ بزدلانہ دہشت گردی کا ارتکاب صرف وہ باغی گروہ کرتے ہیں جو اللہ تعالی کی طرف سے حرام کردہ جانوں کو حلال سمجھتے ہیں، جو انسانیت و رحمت کے احساس سے عاری ہیں، اور اس روادارانہ تعلیم اور جو ہر مذہبی اوراخلاقی اصول کے بھی خلاف ہے۔

شیخ الازہر امام اکبر نے ان مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جو مصر کے امن و سلامتی اور اسکے باشندوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں کہ حادثہ کے ارتکاب کرنے والوں  کے خلاف فورا سخت سے سخت کاروائی کی جائے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دہشت گردی کے مقابلہ کیلئے مصری گرجا کے ساتھ یکجہتی پر بھی زور دیا، اور پولیس اور سیکورٹی اہل کاروں کے تئیں اپنے اعتماد و بھروسہ کا اظہار کیا کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد عدالت تک پہنچا پائیں گے۔ مزید جناب نے اپنے دل کی گہرائیوں سے بابا تواضروس دوم اور مصری چرچ اور حادثہ کے شکار ہونے والے  خاندان و مصری عوام کو تعزیت پیش کی، اور متاثرین و زخمیوں کیلئے  صحتیابی کی دعا کی۔

Print
5096 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.