اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

ازہر شریف کی طرف سے فرانس کی دار الحکومت پیرس میں ہونے والے حادثہ کی مذمت
Anonym
/ Categories: Main_Category

ازہر شریف کی طرف سے فرانس کی دار الحکومت پیرس میں ہونے والے حادثہ کی مذمت

                        ازہر شریف کی طرف سے فرانس کی دار الحکومت پیرس میں ہونے والے حادثہ کی مذمت

 

ازہر شریف اور اس کے عزت مآب امام اکبر جناب ڈاکٹر پروفیسر احمد الطیب  شیخ الازہر فرانس کی دار الحکومت پیرس کے شمال مغربی حصہ میں واقع لیوالوئز پیرٹ کے مضافاتی علاقہ میں بدھ کی صبح ہونے والے اس حادثہ کی بڑی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں جس میں انسداد دہشت گردی یونٹ کے دو فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور جس میں چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ازہر شریف تاکید کے ساتھ اپنے ثابت شدہ موقف کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تمام صورتوں کی شدت کے ساتھ تردید کرتا ہے اور عالمی امن وسلامتی کو نشانہ بنانے والے اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے لئے بین الاقوامی اور متحد کوششوں کی اشد ضرورت کی تاکید  کرتا ہے۔

ازہر شریف کا اس مجرمانہ حادثہ کی مذمت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں فرانسیسی حکومت اور اس کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔۔۔ اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتا ہے۔

Print
5778 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.