عالمی یوم امن کے موقع پر ازہر شریف کا دنیائے انسانیت کے لئے پیغام!

  • جمعرات, 22 ستمبر 2016
عالمی یوم امن کے موقع پر ازہر شریف کا دنیائے انسانیت کے لئے پیغام!

عالمی یوم امن کے موقع پر ازہر شریف کا دنیائے انسانیت کے لئے پیغام! ! پوری دنيا ہر سال مختلف قوموں كے مابین امن وسلامتي كے اخلاق واصول کو رائج كرنے کیلیے ۲۱ ستمبر کو عالمي یوم امن کے طور پر مناتی ہے۔ آج انسانیت ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں عام طور پر پوری انسانيت اور خاص طور پر بعض قومیں جنگ وفسادات، جہالت اور فقروفاقہ كي وجہ سے زندگی کے ھر پہلو میں امن وسلامتي كے مظاہر كهو چکیں ھیں ، اور بعض قومیں ان مصيبت زده قوم كی اعانت واهتمام کے سلسلے میں جزئی یا کلی یا مکمل طور سے عدم توجہ اور برأت كے سلسلہ میں تردد كا شكار ہیں بہت كم ہی ايسی قومیں ہیں جو ان دردناك حقيقت حال اور ناروا قتل وغارت گری، مصيبت اور آفت زده قوم کی آہ و فغاں اور گریہ و زاری اور مصبیت و بلا سن کر راحت وعافيت سے سو رہی ہیں! ازهر شريف دنياکے چپہ چپہ میں سچی نیت، مکمل عزم وہمت ، اور اپنی تمام تر طاقت وقوت سے لیس ھو کر امن وسلامتي كے پیغام كو عام كرنے کی تایید اور اس کے لیے جد وجھد کررہا ہے، اور اس عالمی یوم امن کے مناسبت سے پوری دنیا خاص طور پر عالمي طاقتوں اور تمام تر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اداروں اور دینی،انسانی، ملی، سماجی تنظیموں اور جماعتوں کو امن وسلامتي، الفت ومحبت کو یقینی طور پر عملی جامہ پہنانے كی دعوت دیتا ھے، اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں امن وسلامتي كي فضا ہموار ہونے کے امید کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ھو کر انسانیت کی فلاح وبہبود كی خاطر دهشتگردی،ظلم وستم، فقر وفاقه، اور جهالت وغربت کو ختم کرنے کی دعوت دیتا ھے،اور اس عظيم مقصد كی تکمیل کے لیے ہر سطح پر مكمل طور سے اعانت ومدد کیلیے پابہ رکاب ھے.

 

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:
Rate this article:
5.0

Please login or register to post comments.

Name:
Email:
Subject:
Message:
x