آج پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب جرمنی کے قومی اسمبلی سے مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے

  • | منگل, 15 مارچ, 2016
آج  پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب جرمنی کے قومی اسمبلی سے مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے

آج شیخ ازہر اور مجلس علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب جرمنی کے قومی اسمبلی سے مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے۔
 دورے میں امام اکبر قومی اسمبلی کے سربراہ "نوربرت لامرت" سے ملاقات کریں گے۔  علاوہ ازیں شیخ ازہر  اسمبلی کے ممبران، بعض مذہبی فرقوں کے نمائندوں، کئی علماء اور ریسرچ اسکالرز کے ساتھ امن وسلامتی کی بنیادوں کے حوالے سے "السلام علیکم" کے عنوان سے ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
مغربى سركارى اور اعلامى كے زير اہتمام فضيلت مآپ امامِ اكبر شيخ ازہر اتوار كى رات كو جرمنى كى دار الحكومت "برلين " پہنچے اور انكے اڈويزر محمد عبد السلام صاحب اور الازہر آبزرويٹرى كے جرمنى زبان كے شعبے كے سربراه ڈاكٹر محمد عبد الفضيل بهى شامل تهے۔
یہ دورہ شیخ ازہر کے امن وشانتی کی نشر واشاعت کی کوششوں، مشرق اور مغرب کے درمیان تہذیبی مکالمے کے فروع، دوسروں کا احترام اور قبول کرنے، ڈیمکراسی کے اصولوں کو مضبوط بنانے، آزادی اور انسان کا سلامتی اور امن وامان سے جینے کے حق پر زور دینے اور اس پر تاکید کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی کے ضمن میں آتا ہے۔

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.