الازہر_آبزرویٹری کى سالانہ رپورٹ 5388 رپورٹیں، 36 کتابیں اور مطالعے، بارہ زبانوں میں 93 آگاہی مہم، عربی اور غیر ملکی زبانوں میں 614 مقالات اور رپورٹیں

  • | جمعه, 1 جنوری, 2021
الازہر_آبزرویٹری کى سالانہ رپورٹ 5388   رپورٹیں، 36 کتابیں اور مطالعے، بارہ زبانوں میں 93 آگاہی مہم، عربی اور غیر ملکی زبانوں میں 614 مقالات اور رپورٹیں

 

الازہر آبزرویٹری برائے انسداد انتہا پسندی نے سن 2020ء میں اپنی اہم ترین رپورٹوں اور متعدد پروگراموں میں شرکتوں  سے متعلق ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں یہ رپورٹ الازہر آبزرویٹری کی سب سے اہم زیارتوں، کتابوں، مقالوں اور جائزہ لینے والی اہم ترین  مسائل پر روشنی ڈالتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الازہر آبزرویٹری نے اس سال روزانہ، ہفتہ وارانہ ، اور ماہانہ کے لحاظ سے وقتا فوقتا 5388 رپورٹوں کو جاری کیا۔ علاوہ ازیں الازہر آبزرویٹری کی جانب سے میگزین اورماہانہ رپورٹیں بھی شائع ہوئیں ہیں ۔ 
رپورٹ نے مزید کہا کہ عربى زبان ميں سوشل ميڈيا كے ذريعے آبزرویٹری کی مختلف شعبوں كى اشاعتوں كى تعداد 900 تک پہنچ چکی ہے ، اور الازہر الیکٹرانک پورٹل كے ذريعے 150، جبکہ غير ملكى زبانوں ميں سوشل ميڈيا كے ذريعے اشاعتوں كى تعداد 1660 تك پہنچ گئى ہے، اور الیکٹرانک پورٹل كے ذريعے 464 پوسٹس شائع کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سن 2020 کو الازہر آبزرویٹری نے 36 کتابوں کو شائع کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے بارہ زبانوں میں 93 آگاہی مہم چلائیں، اور 25 اندرونی سیمینار اور ورکشاپ، اور 16 تربیتی پروگرام  کا انتظام کیا۔ علاوہ ازیں آبزرویٹری نے  مقامی اور بین الاقوامی عوامی شخصیات، اہم سیاسی شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے 70 زیارتوں کا استقبال کیا۔ 35 سے زائد مقامى اور بين الاقوامى كنونشنوں اور سرگرميوں میں حصہ لیا، اس كے علاوه مختلف ذرائع ابلاغ كى 70 ملاقاتوں میں الازہر آبزرویٹری کے نمائندوں کی کارکردگی نمایاں طور پرابھر کر سامنے آئی ہے.
یاد رہے کہ الازہر آبزرویٹری کا افتتاح 3 جون 2015 کو فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کیا تا کہ یہ دنیا بھر پر نگاہ رکھنے والی الازہر الشریف کے جدید ذرائع میں سے  ایک  ہو۔ 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے با وجود الازہر آبزرویٹری نے اسی سال میں انسداد انتہا پسندی، دنیا بھر کے مسلمانوں کے حالات کے جائزہ لینے، مسئلہ فلسطین  اور انسانیت سوز مسائل اور بحرانوں کی حمایت کرنے کے حوالے سے اپنا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
 
Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.