پُرامن معاشره كى تشكيل ميں تعليم كا كردار

  • 9 ستمبر 2019
پُرامن معاشره كى تشكيل ميں تعليم كا كردار

     تعليم ہر انسان  چاہے وہ  امير ہو يا غريب ، مرد ہو يا عورت  كى بنيادى ضرورتوں ميں سے ايك  ہے،يہ ہر انسان كا حق ہے جو كوئى اسے  نہيں  چھين  سكتا، تعليم  كسى بھى قوم يا معاشرے كےلئے ترقى كى ضامن ہے، يہى قوموں كى ترقى يا  زوال كى وجہ بنتى ہے، انسانی ذہن کو اگر اوائل عمری میں تعلیم و تہذیب کی اعلی روایات کے احیاء و تشکیل کی جانب مائل کر دیا جائے تومعاشرتی و سماجی امن و استحکام کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔ تعلیم و تربیت دراصل اصلاح معاشرہ کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے معاشرہ میں معاشرتى امن و برداشت کا سلیقہ پید اکرنے میں ممدومعاون ثابت ہوتی ہے۔

اسلام نے حصولِ تعليم  كو فرض  قرار ديا ہے، تعليم كى اولين  مقصد انسان كى ذہنى ، جسمانى اور روحانى نشو  ونما كرناہے،دورِ حاضر ميں جديد علوم حاصل كرنا آج   كا  لازمى  تقاضہ ہے،جديد علوم  كے  ساتھ ساتھ  دينى تعليم  بھى بہت ضرورى ہے،ان دونوں   كے ساتھ  ساتھ اخلاقى تعليم بے حد ضرورى ہے ، كيونكہ  اسى تعليم كى وجہ سے   زندگى ميں خلوص، ايثار، خدمتِ خلق اور وفادارى  اور ہمدردى كے جذبات  بيدار ہوتے ہيں،جديد علوم سے مسلمان كو دور رہنا نہيں چاہئے ،بلكہ  جديد زمانے  كے جتنے بھى علوم  ہيں زياده تر  كےبانى مسلمان  ہى ہيں، تاريخ گواہى ديتا ہے كہ ہر زمانے ميں مسلمانوں نے  تعليم وتربيت  ميں معراج پا كر دين ودنيا ميں  بلندى اور ترقى حاصل كى۔

 اگر كوئى ملك ترقى  كرنا چاہتاہے تو    ان كو چاہئے كہ  وه اپنى تعليمى اداروں كو مضبوط كريں ،آج تك جن  قوموں نے ترقى كى ہے وه  صرف علم  كى بدولت  كى ہے،علم كى اہميت سے صرف نظر كرنا ممكن نہيں ،زمانۂ قديم سے دور ِحاضر تك ہرمتمدن ومہذب معاشره علم كى  اہميت سے واقف  ہے، اسلام  نے بھى علم  حاصل كرنے كى حوصلہ افزائى كى ہے، ہميں اس كے ابتدائى نمونے اسلام  كے عہد مبارك ميں ملتے ہيں،غزوۂ بدر كے قيديوں كى رہائى كے لئے فديہ كى رقم مقرر كى گئى تھى ، ان ميں سے جو لكھنا پڑھنا جانتے  تهے  ، انھيں حكم ہوا كہ دس دس بچوں كو لكھنا سكھا ديں تو چھوڑ ديئے جائيں گے، اس  سے  اندازه لگا يا جاسكتا ہےكہ  تعليم كى  كيا اور كتنى اہميت تهى؟؟

بےشك تعليم  دہشت گردى اور انتہا پسندى  جيسے ناسور سے  چھٹكارا حاصل كرنے كا بہترين ہتھيار ہے،تشدد پسندی بیمار ذہنوں کی علامت ہے۔ ایک متوازن ذہن ہمیشہ امن واستحکام کے حصول کے لیے کوشاں ہوتا ہے اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے مامور ہوتا ہے۔ نوجوان طلبہ کے لیے مختلف علوم کی تحصیل تعلیم و تربیت کا ایک اہم حصہ ہے ،مگر ان سب سے بڑھ کر ان میں انسانیت کے احترام کے شعور کو اجاگر کرنا تدریسی عمل کا لازمی جزہے،دانشوروں اور اساتذہ کا اولین فریضہ یہی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو ان اعلى سماجی اقدار سے روشناس کروانے کی از حد سعی کریں جو مستقبل میں ایک متوازن معاشرہ کی تشکیل کی خشت اول ثابت ہو، ہم آہنگی، برداشت، توازن ، طبقاتی مساوات، بہتر روزگار ایسے عناصر ہیں جو کسی بھی معاشرہ کو جنت نظیر بنانے کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

خلاصہ كلام ہےكہ تعليم ايك مخلص اور امن پسند  معاشره كى تشكيل ميں  نمايا ں كردار ادا كرتى ہے، ہر استاد    كى ذمہ دارى ہے كہ وه اپنے طالب علموں كے ذہنوں ميں معاشرتى امن  اور سماجى استحكام جيسے اعلى اہداف كو حاصل كرنے كے لئے  مثالى جذبہ  پيدا كرنے كى كوشش كرديں تاكہ وه نہ صرف اپنى زندگياں سنوارنے كے قابل ہوسكيں بلكہ سماجى سفير كى حيثيت سے اپنے ساتھى  انسانوں كى زندگيوں كو بھى آسان بنانے كى كوشش كريں۔

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
123457910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
123578910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123457910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123457910Last