شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

  • 28 اپریل 2016
شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شاہ بحرین :
حقیقی اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لۓ ازہر شریف کے کردار کی اہمیت کی تعریف بیان کرتے ہیں۔

آج فضیلت مآب امام اکبر نے شاہ بحرین "حمدین عيسى آل خلیفہ" اور ان کی رفقت میں موجود وفد کا استقبال کیا جو آج کل قاہرہ کے دورے پر ہیں۔ شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے بیان کیا کہ بحرین کے بادشاہ شاہ حمدین عيسى کا ازہر شریف میں تشریف آوری کا مطلب نہ صرف اس ادارے کی قدر دانی ہے بلکہ دنیاۓ اسلام کے سو سے زیادہ ملکوں کی قدر دانی ہے جو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ازہر شریف میں تعلیم حاصل کرنے کے لۓ بھیجتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحرین کے بادشاہ نے انصاف پسندی اور دانشمندی کے ساتھ حکمت اور دور اندیشی سے کام لے کر اپنے ملک کے مسائل حل کۓ ہیں۔
علاوہ ازیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ بحرین مختلف ثقافات اور افکار ومذاہب کا گہوارہ ہے اور اس تنوع کا اثر بحرینی شخصیت پر صاف ظاہر ہوتا ہے جو کہ دور حاضرہ میں موجود چیلنجز کے ساتھ پیش آنے کی قدرت رکھتی ہے۔
اپنی جانب سے شاہ بحرین نے شیخ ازہر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مملکت بحرین کی وحدت کے لۓ ان کے موقف کو بھی سراہا۔ علاوہ از آں انھوں نے بیان کیا کہ ازہر شریف اپنی وسطیت اور اعتدال پسندی سے معروف ہے۔
اور اس عظیم ادارے کے علماء ایک ہزار سال سے زائد عرصہ سے اسلام کی خدمت، اسلامی ثقافت کی تعزیز اور فضیلت اور رواداری جیسی قدروں کو نشر کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحرینی قوم ازہر شریف اور اس کے علماء کو بڑی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے امام اکبر کی بحرین کے دورہ کا ذکر بھی کیا اور ان کو دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی۔

 

 

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گرد اور انتہا پسند جماعتیں بچوں کو کیوں بھرتی کرتی ہیں؟
منگل, 16 مارچ, 2021
              بچوں کی بھرتی ایک سفاکانہ اور غیر انسانی عمل ہے ، جو دہشت گرد گروہوں میں وسیع پیمانے پر پھیلتا ہوا ایک واضح  رجحان بنتا نظر آرہا ہے، جس ميں حالیہ دنوں كے دوران قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں...
لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد !
بدھ, 13 جنوری, 2021
       قدرتی آفات اور خواتین پر تشدد کی اعلی شرحوں کے مابین قریبی وابستگی کسی ایک ملک سے منفرد نہیں ہے۔ لیکن یہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں موجود ہے۔ اس موضوع پر تحقیقات کا مطالعہ کرنے كے بعد   ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ...
"مذہبی آزادی۔۔ اسلام کا ایک بنیادی اصول”
اتوار, 10 جنوری, 2021
     کے عنوان سے الازہر_آبزرویٹری نے آج صبح ایک نئی ویڈیو جاری کی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مذہبى_آزادى اسلام کے اہم ترین اصولوں میں سے ایک ہے اور جس کی تاکید واضح ‏طور پر قرآن كريم ميں: "لَا إِكْرَاهَ فِي...
First34568101112Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last