اورنيك عمل كرو

  • 21 مارچ 2019
اورنيك عمل  كرو

اس زندگى ميں انسان كى ذمہ دارى زمين كى آباد كارى ہے، اور اس مقصد كا حصول عمل اور كام كے بغير ممكن نہيں كيونكہ عمل كے بغير زندگى بے كار اور فضول ہے .الله تعالى نے انسان كو ايسى قوت وطاقت سے نوازا ہے جو اسے اس تعميرى وپيداوارى عمل كے ذريعے زندگى كے بيڑے كى ناخدائى كے قابل بناتى ہے، جس سے فرد اور معاشرے كو خير وبهلائى حاصل ہو،  اسلام نے عمل كو بڑى اہميت دى ہے، وه ہميشہ ايمان اور عملِ صالح ميں باہمى ربط وتعلق قائم كرتا ہے، اور يہاں عملِ صالح سے مراد وه عمل ہے جو انسان اپنى زندگى ميں رضائے الہى كى خاطر لوگوں كى نفع رسانى اور انہيں نقصان سے بچانے كيلئے انجام ديتا ہے، تو ہر ايسا عمل عبادت اور تقوى ہے.
 قرآن كريم كى بے شمار آياتِ كريمہ ايسى ہيں جو ايمان اور عملِ صالح كے گہرے ربط وتعلق كو بيان كرتى ہيں اور نبى كريم   بهى ان دونوں كے درميان   رشتہ كويوں بيان فرماتے ہيں  كہ: "ايمان (صرف) تمنا وخواہش كا نام نہيں بلكہ وه دل ميں راسخ ہونےاور عمل كے ذريعہ اس تصديق كرنے كا نام ہے اور خواہشات نے ہى لوگوں كو دهوكے ميں ڈال ديا، اور انہوں نے كہا ہم الله تعالى كے بارے ميں حسنِ ظن ركهتے ہيں، انہوں نے جهوٹ كہا، اگر وه حسنِ ظن ركهتے تو وه اچهے اعمال كرتے"-
عمل زندگى كى ترقى كا سبب ہے ، اسى كى بدولت لوگ اپنا رزق حاصل كرتے ہيں، قرآن كريم ہميں رزق كى تلاش ميں زمين كى سير وسياحت كرنے كا حكم ديتا ہے، ارشاد بارى ہے: "هو الذي جعل لكم الأرض ذلولاً فامشوا في مناكبها وكلوا من رزقه" (وه ذات جس نے تمہارے ليے زمين كو پست ومطيع كرديا تاكہ تم اس كى راہوں ميں چلتے پهرتے رہو اور الله كى روزياں كهاؤ (پيو) " (سورۂ ملك: 15)-
زندگى مسلسل عمل اور جدوجہدكا نام ہے- كام كے قابل ہونے كے با وجود كام  نہ كرنے والے شخص كو جينے كا كوئى حق نہيں، كيونكہ اس وجہ سے وه نہ صرف دوسروں پر بلكہ اپنى زندگى پر بهى بوجھ بن جاتا ہے، پس تركِ عمل ايك ہلاكت خيز غفلت ہے، اسى لئے حضرت عمر رضى الله عنہ نے فرمايا : تم ميں سے كوئى شخص ہر گز طلبِ رزق ترك نہ كرے اور كہے: كہ اے الله مجھے رزق  عطا فرما، يقينا اسے معلوم ہونا چاہئے كہ آسمان سے سونے اور چاندى كى بارش نہيں ہوتى، فرمانِ بارى تعالى ہے: "فإذا قضيت الصلاة  فانتشروا في الأرض وابتغوا من فضل الله واذكروا الله كثيرا" (پهر جب نماز ہوچكے تو زمين ميں پهيل جاؤ اور الله كا فضل تلاش كرو اور بكثرت الله كا ذكر كيا كرو) (سورۂ جمعہ: 10).
چناچہ مثبت نتائج كے حصول كے لئے اسباب كو اختيار كرنا لازم ہے، عمل ايك قيمتى چيز ہے اس كا بهى خيال ركهنا چاہئے، ترقى كے لئے اسباب كا  اختيار كرنا لازم ہے اور انہيں ترك كرنا  پسماندگى اور جمود كا سبب ہے، نبى كريم   فرمان ہے: كسى نے اپنى محنت كى كمائى سے بہتر كهانا نہيں كهايا اور الله تعالى كے نبى داوود عليہ السلام اپنى محنت كى كمائى كهاتے تهے"-
نبى كريم   نے كام كرنے والے (محنت سے كمائى كرنے والے)  كى تعريف كرتے ہوئے فرمايا: "يہ ايسا ہاتھ ہے جو الله تعالى اور اس كے رسول   كو پسند ہے"-
چنانچہ جب انسان كى ذمہ دارى زمين كى آباد كارى ہے تو يہ عمل كے بغير كسى صوت ميں بهى پورى  نہيں ہوسكتى .اپنى طاقت كو فضول كاموں ميں ضائع كرنا انسان كا اپنى ذات اور ذمہ دارى پر ظلم ہے، دوسرى طرف يہ بهى مد نظر رہے كہ اسلام عبادت  كى غرض سے بهى تركِ عمل كى تائيد نہيں كرتا، الله تعالى فرماتا ہے "فمن كان يرجو لقاء ربه فليعمل عملاً صالحًا" (تو جسے بهى اپنے پرورد گار سے ملنے كى آرزو ہو اسے چاہئے كہ  نيك اعمال كرے) (سورۂ كہف: 110).

 

Print
Categories: مضامين
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
245678910Last

ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
هفته, 14 نومبر, 2015
ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور معصوم لوگوں کو یرغمال کرنے والے واقعے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ افراد مارے گۓ ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ازہر شریف اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ معصوموں کو قتل کرنے اور خون ریزی کے اس فعل کا انسانیت...
اردن كے دار الحكومت عمان ميں مسلم علماء كونسل كى ميٹنگ كے دوران...
اتوار, 11 اکتوبر, 2015
مسلم علماء كونسل مسجدِ اقصى ميں صہيونى وجود كى خلاف ورزيوں كى مذمت كرتا ہے اور درج ذيل امور كى تاكيد كرتا ہے: -    يہ صہيونى خلاف ورزياں انسانى اخلاق واقدار، تمام دينى اور مذہبى اصولوں اور بين الاقوامى ميثاقوں اور عہدوں كى مخالفت...
ازہر شريف كا بيان اليكٹرك شاكـ سے مارے گئے جانور كا كهانا حلال نہیں ہے
بدھ, 12 اگست, 2015
ميڈيا كے چند وسائل نے علمائے ازہر سے ايكـ فتوى منسوب كيا ہے جو كہ جانوروں كو مارنے ميں اليكٹرک شاک كے استعمال كو جائز قرار ديتا ہے ـ يہ فتوى ازہر شريف سے ہرگز صادر نہیں ہوا اور اس كى وضاحت كے لئے ہم نے درج ذيل بيان ديا ہے: اول: جانور كو مكمل طور...
First4567891012

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last