اسلام اور روادارى

  • 10 دسمبر 2018
اسلام اور روادارى

               الله رب العزت کے نزديک دنیا کے سارے انسان ایک کنبہ یا خاندان کی مانند ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے بہتر وہی ہے جو اس کنبہ یعنی دوسرے انسانوں کے ساتھ بہتر ہو۔

              رواداری ، عدم تحمل کی ضد ہے یعنی کہ یہ صبر وتحمل اور برداشت کرنے کا دوسرا نام ہے۔ اسلام میں مذہبی رواداری کی تعلیمات ایک روشن باب ہے۔ قرآن مجید اور احادیث نبویہ کے مطالعہ سے یہ بات کھل کر سامنے آئے گی کہ انسانیت اور مذہبی رواداری کی بے شمار روایات ہیں جن سے بخوبی اندازہ ہوگا کہ مذہب اسلام ایک ایسا عالمگیر مذہب ہے جس میں انسانیت کے ساتھ حسن سلوک ، انسانوں کی خدمت اور ان کی بہتری ہی سر فہرست ہے۔

             قرآن مجید میں رواداری، فراخدلی اور انسان دوستی کی جو تعلیمات دی گئیں ان پر رسول خدا حضرت محمدؐنے عمل کر کے دکھایا،ارشاد بارى ہے: ((اے محمدؐ) خدا کی مہربانی سے تمہاری افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئی ہے۔ اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔) [آل عمران: 159]۔

               ’’آپؐ ؐ کا ارشاد گرامی بھی اسی مضمون کی تائید کرتا ہے ، ساری مخلوق خدا کا کنبہ ہے، اس کے نزدیک سب سے پسندیدہ انسان وہ ہے جو اس کے کنبہ کے ساتھ نیکی کرے،اچھا برتاؤ کرے ،حضورؐ کی تعلیم یہ بھی رہی کہ ایک دوسرے سے تعلقات ختم نہ کئے جائیں، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرا جائے، ایک دوسرے سے کینہ نہ رکھا جائے، ایک دوسرے سے حسد نہ کیا جائے، بس سب کو آپس میں خدا کے بندے بن کر رہنا چاہئے۔

               آپؐ نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کرتا ، اس پر خدا بھی رحم نہیں کرتا، اسلام کے دشمنوں کے مظالم سے تنگ آکر ایک مرتبہ صحابہ -  رضى الله عنہ -نے آپؐ سے ان کے لئے بددعا کی درخواست کی تو آپؐ نے فرمایا : ’’میں لعنت اور بددعا کرنے کے لئے نہیں بھیجا گیا ہوں بلکہ رحمت بنا کر بھیجا گیا  ہوں"۔

               رسول اللہؐ نے نبوت کے فرض منصبی کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے ایسی رواداری اور فراخدالی دکھائی جو انسانی تاریخ کی بہت روشن اور تابناک مثالیں ہیں۔ قریش، یہود اور نصاریٰ سب ہی نے آپؐ کو ہر طرح کی ایذائیں پہنچائیں، مگر آپؐ نے ان سب کو نہایت صبروتحمل اور بردباری سے برداشت کیا، یہودی ، عیسائی اور کفارومشرکین کی جانب سے ایذاء رسانیوں کی ایک لمبی فہرست ہے لیکن مشہور نعت کے یہ الفاظ ہمیں اچھی طرح ہیں۔

              اسلام بنيادى  طورپر روداری کا درس دیتا ہے اور اس کے ساتھ دوسروں کے مذہب کااحترام کرنا بھی سکھاتا ہے، آج دنیا میں لسانی، مذہبی، سماجی بحران کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ دنیا میں بسنے والی مختلف اقوام، قبیلوں نے ایک دوسرے کے مذہب وعقیدے کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپنا رکھا ہے حالانکہ فی الوقت دنیا کو امن کی شدید ضرورت ہے اور آج اضطرابی دور میں مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالموں کودنیا کی سب سے بڑی ضرورت اور خواہش کے طور پر محسوس کیاجا رہا ہے۔

              یہاں یہ امراہمیت کا حامل ہے کہ ہر مذہب کی اپنی زبان اور روایات ہوتی ہیں جو عوام کو بنیادی انسانی قدریں عطا کرتی ہیں جس سے انسانی معاشرہ بہتری کی طرف بڑھتا ہے اور یہ قدریں سوسائٹی کے نگران کا کردار ادا کرتی ہیں۔

             اسلام نظریاتی اختلاف کو قبول کرتا ہے،برداشت، احترام اور محبت کی پالیسی کو تشکیل دیتا ہے ، اچھے اور پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے تضادات کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے،اختلافات کو سمجھنے کے بعد ہی دوسرے مذاہب اور عقائد کے احترام کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور اس طرح ہی مختلف مسالک اور مذاہب کے لوگوں کو قریب لایا جا سکتا ہے۔

            برداشت اور احترام کا رویہ اسلام کی تعلیمات کا جزو لا ينفك ہے،اسلام کی کامیابی کی بنیادی وجہ مکالمہ ہی تھا اور حضرت محمدؐ کی پوری زندگی مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں سے عبارت ہے، ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ نے عيسايئوں اور یہودیوں سے مکالمہ کیا اور مدینہ کی ایسی ریاست تشکیل دی جس میں تین مرکزی مذہب کے لوگ آباد تھے اور وہاں امن سلامتی اور باہمی احترام غالب تھا۔

           اسلامی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ مکالمہ اور بات چیت کی نہ صرف اسلام کی طرف سے اجازت ہے بلکہ پیغمبر اسلام کی سنت بهی، مکالمے سے بڑھ کر معاہدہ بھی اہم ہے ،صلح حدیبیہ اسلامی تاریخ کا معروف ومشہور معاہدہ ہے، حضرت محمدؐ مدینہ طیبہ تشریف لائے تو یہاں اس وقت بنو نضیر،بنو قریضہ اور بنو قنیقاع مشہور قبیلے آباد تھے،حضرت محمدؐ نے ان سے بات چیت ہی نہیں معاہدہ بھی کیا جو میثاق مدینہ کے نام سے مشہور ہے.  اختلاف میں تنوع ہوتا ہے اور تنوع میں تکامل اور تکامل میں قوت۔۔۔یہ اختلاف اگر ہمارے دین کے اصولوں کے خلاف نہیں تو اس کو صبر وتحمل کے ساتھ قبول کرنا کمزوری نہیں بلکہ قوت ہے۔

 

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

بيان الكنانہ كے جواب ميں المحروسه (ہميشہ محفوظ رہنے والى سرزمين "مصر") كا بيان..
بدھ, 12 اگست, 2015
بيان الكنانہ كے جواب ميں المحروسه (ہميشہ محفوظ رہنے والى سرزمين "مصر") كا بيان: بيان الكنانہ ميں درج امور نہ صرف دين اور شريعت پر جرات مندى ہے بلكہ اس ميں حقيقت كى خلاف ورزى ہے. مصر كے حكام نے انقلاب نہیں كيا بلكہ مصرى قوم كے چهوٹے...
امام اکبر کا یورپین یونین کے ممبران (سفراء) کے ساتھ ملاقات کے بعد بیان: "اسلاموفوبیا" ۔۔۔۔ کا مشرق اور مغرب کے ما بین تعلقات پر منفی اثرات۔
منگل, 16 جون, 2015
آج صبح فضیلت امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر "احمد الطیب" نے یورپین یونین کے ملکوں کے سفراء سے ملاقات کی، اس یونین میں 27 سفیر شامل ہیں اور اس کے سربراہ جناب "جیمس مورن" ہیں۔ امام اکبر نے کہا کہ: آج دنیا ایک نئی اور نہایت منظم قسم کی...
امامِ اكبر شيخ ازہر ڈاکٹر احمد الطيب آج اپنے یورپی دورے کی شروعات لندن کے برطانوی دارالحکومت، لندن، سے کریں گے، اس دورے کی ابتدا وہ کینٹربری کے آرچ بشپ کے ساتھ مذاکرات سے شروع کریں گے
بدھ, 10 جون, 2015
•    امامِ اكبر شيخ ازہر ڈاکٹر احمد الطيب آج اپنے یورپی دورے کی شروعات لندن کے برطانوی دارالحکومت، لندن، سے کریں گے •    اس دورے کی ابتدا وہ کینٹربری کے آرچ بشپ کے ساتھ مذاکرات سے شروع کریں...
First456789101113

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123457910Last