شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب”اسلامی دہشت گردی” جیسی اصطلاح کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے استعمال کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • 2 اکتوبر 2020
شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب”اسلامی دہشت گردی” جیسی اصطلاح کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے استعمال کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

     شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے مغربی ممالک کے بعض زمہ داران اور عہدیداروں کے “اسلامی دہشت گردی” کی اصطلاح کا استعمال کرنے کے اصرار پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ اس قسم کی اصطلاحات کا استعمال دینِ اسلام ، اس کے پیروکاروں اور اس کی رواداری پر مبنی شریعت کے حق میں ایک سنگین جرم ہے۔
اسلامی شریعت کے اصول و قوانین، انسان اور اس کے حقوق؛ جس میں سر فہرست زندگی، آزادی، اخوت اور باہمی احترام ہے کی حفاظت کا حکم دیتی ہے۔ 
شیخ الازہر نے تاکید کی کہ اسلام یا کسی بھی آسمانی مذہب پر دہشت گردی کا الزام لگانا لوگوں کی غلط فہمی پر مبنی ہے، جو مذہب اور اس کے نام پر دہشت کرنے والوں کے درمیان خلط اور الجھاؤ کا نتیجہ ہے۔ 
اس قابل نفرت صفت کو استعمال کرنے والے اس حقیقت سے نا آشنا ہیں کہ وہ اس طریقہ سے مشرق اور مغرب کے مابین مکالمے کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور ایک ہی معاشرے کے افراد کے مابین کراہیت کو آگ دے رہے ہیں۔ 
شیخ الازہر نے مغرب کے دانشوروں اور علما و مفکرین سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے گمراہ کن اصطلاحات سے نفرت، عصبیت اور انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ یہ مذاہب کے اصولوں کے خلاف ہے جو فی الاصل تشدد کو ترک کرنے اور پر امن بقائے باہمی کے فروغ کا مطالبہ کرتی ہیں۔
 

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
123457910Last

بین الاقوامی ازہر کانفرنس برائے نصرت قدس کا اعلامیہ ‏
جمعرات, 18 جنوری, 2018
بسم اللہ الرحمن الرحیم عالم عرب و اسلام میں ازہر شریف کے فکری و روحانی حوالے، اور مختلف مسیحی حلقوں بلکہ تمام دنیا کے اصحاب حریت اور اہل دانش کے ہاں اپنے احترام و اعتماد کے پیش نظر، دینی و انسانی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوۓ، اور اس امانت کا پاس...
عالمى ازہر کانفرنس براۓ نصرتِ قدس میں امام اکبر کے خطاب
بدھ, 17 جنوری, 2018
بسم الله الرحمن الرحيم الحمدلله والصلاة والسلام على سيدنا محمد رسول الله وعلى آله وصحبه ومن سار على دربه            عزت مآب فلسطينى اقتدار كے صدر محمود عباس اور معزز ومحترم حاضرين...
بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس
منگل, 16 جنوری, 2018
بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس ميں شناخت، بيدارى اور ذمہ دارى جيسے موضوعات سرفہرست ہيں۔ الازہر عالمى كانفرنس برائے نصرت بيت المقدس كا انعقاد 17 اور 18 جنورى كو ہو گا، جس ميں درج ذيل موضوعات دائرۂ بحث ميں شامل ہوں...
245678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123457910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123457910Last