اسلام ميں مساوات

‏(خطبۂ حجۃالوداع كے تناظر ميں)‏

  • 21 فروری 2019
اسلام ميں مساوات

                   مساوات کا مطلب ہے " برابرى"سارے انسانوں کے حقوق برابر ہیں ، ان کا اپنا مقام ہے اور ان کے لیےیکساں مواقع فراہم ہیں،  کوئی شخص اپنے خاندان، قبیلہ، وغیرہ کی وجہ سے الگ نہیں ہے بلکہ سارے لوگ  ایک ہی  ہیں، اسلام لوگوں کے درمیان ان کی نسل، رنگ، لباس، زبان کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں کرتا، اگر فرق کرتا ہے تو بس ان کے تقوی اور پرہیزگاری کے اعتبار سے۔

                  اسلام میں مساوات، نرم مزاجی اور خوش اخلاقی پر بہت زور دیا گیا ہے،اسلام ميں  تمام انسان   برابر كے شريك ہيں، گورے کو کالے پر یا کالے کو گورے پر، امیر کو غریب پر یا غریب کو امیر پر، نہ عرب کو عجمی پر اور نہ عجمی کو عرب پر فوقیت حاصل ہے۔

                    خُطبہ  الوداع میں   انسانی عظمت و اقدار کے منافی تمام پہلووں کو منسو خ کر دیا گیا اور وہ تمام جاہلا نہ رسمیں جو کہ قبل از اسلام انسانیت کے منافی تھیں سب کو مو قوف کردیا گیا اسی لیے یہ خطبہ مکمل طور پر انسانیت کے تحفظ کیلئے بہترین ضابطہ حیات کی حیثیت رکھتا ہے، اور ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات اور انسانی عظمت کا منشور ہے.

                    اس خطبۂ ميں  آپ ؐ نے ارشاد فرمایا: «! لو گو ں! سن لو، زمانہ جاہلیت کے تمام رسم و رواج آج میرے پاؤں کے نیچے ہیں۔ لو گو ں !تمہارا رب ایک تمہارا باپ آدم ہے۔ کسی عربی کو کسی عجمی پر ،کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی گورے کو کالے پر، کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی برتری نہیں ہے ، فضلیت کا معیار صرف تقوی ہے تم سب آدم کی اولاد ہو۔ تم سب پر ایک دوسرے کا خون عزتیں اور مال حرام ہے خبردار ! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا کہ اک دوسرے کی گردنیں کاٹنے لگو۔»

                    یہ خطبہ حُریت انسانی کا بین الاقوامی اور بین الا نسانی منشور ہے اس خطبے میں نوع انسانی کو پہلی مرتبہ برابری، مساوات اور مواخات کے زریں اور ابدی اصول فراہم کیے ہیں ،اس خطبے نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دی جو  ذلت، پستی، ظلم، تشدد  اور استحصال کا شکا ر تھے انہیں دوسرے انسانوں کے برابر بیٹھنے کا موقع ملا۔

                     اس کے ساتھ یہ خطبہ اسلام کے معاشرتی نظام کی راسخ بنیا د یں فراہم کر تاہے، معاشرتی مساوات نسلی افتخار و مباہا ت کا خاتمہ عورتوں اور غلاموں کے حقوق غلاموں سے حُسنِ سلوک ایک دوسرے کے جان و مال کا احترام سکھاتا ہے یہی وہ باتیں ہیں جوکہ اسلام کے معاشرتی نظام کی بنیاد یں ہیں جن پر یہ نظام قائم ہے۔

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ازہر شریف اور وٹیکن کی طرف سے دنیا کے لیے امن و سلامتی کا پیغام
بدھ, 3 مئی, 2017
ازہر شریف نہ صرف ایک عالمی یونیورسٹی ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے سنی مسلمانوں کے لئے ایک مرکزی حیثیت اور اہمیت کا حامل ہے – 972  سے یہ  ادارہ  نہ صرف عربوں کو بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عربی زبان اور اسلامی شریعت کے بنیادی علوم...
ازہر آبزرويٹرى مصر ميں ہونے والے حملوں كى شديد مذمت كرتا
اتوار, 9 اپریل, 2017
 جمعہ ہو يا اتوار... مسجد ہو يا كليسا... مسلمان ہو يا عيسائى... مصر ہو يا پاكستان... انسانيت كا خون ہو رہا ہے.. بے گناه لوگ مارے جا رہے ہيں... عبادت گاہوں ميں اذانوں اور گهنٹيوں كے ساتھ چيخوں اور كراہٹوں كى آوازيں بلند ہو رہى ہيں... مسجد اور...
امام اکبر برمی یوتھ فورم برائے امن مذاکرات کے پہلے دورکی سرگمیوں کے افتتاحی تقریب میں
هفته, 7 جنوری, 2017
معزز حاضرین کرام !  السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میں اپنی بات کی ابتدا نئے سال کی مبارکباد سے شروع کرتا ہوں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس سال کو ساری دنیا کیلئے امن و سلامتی اور خوشیوں کا سال بنائے، ايك  ایسا سال بنائے جس میں خون...
124678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last