امام اکبر ، فرانس کے قومی اسمبلی کے صدر کلود بارتلون سے اپنی ملاقات کے درمیان

  • 31 مئی 2016
امام اکبر ،  فرانس کے قومی اسمبلی کے صدر کلود بارتلون سے اپنی ملاقات کے درمیان
امام اکبر، ازہر شریف کے شیخ اور حکماء المسلمین کے قابل قدر صدر گرامی نے پرزور انداز میں ارشاد فرمایا ہے کہ یوروپ میں اماموں اور داعیوں کے لئے ایک متحد نظام عمل کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ ملک کے لئے مفید کام کئے جا سکے اور بغیر تحریف وتبدیلی اور مغالطے کے صحیح اسلامی تہذیب وثقافت اور صحیح اسلامی فکر کی نشر واشاعت کی جا سکے ۔
امام اکبر نے فرانس کے قومی اسمبلی کے صدر کلود بارتلون سے اپنی ملاقات کے درمیان کہا کہ ملک میں امن وامان اور تمام لوگوں کے خون کی حرمت یہ ایک لال نشان ہے جس کی حفاظت کے لئے تعاون ضروری اور لازم ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ ازہر شریف لوگوں کے مابین امن وسلامتی کے فروغ اور باہمی تعاون کے لئے مزید جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہے ۔
امام اکبر نے مزید فرمایا کہ دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے لئے ازہر فرانس کے ساتھ ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ ازہر مسلسل مقامی، علاقائی اور عالمی تمام سطح پر وسطیت واعتدال اور امن وآشتی کی نشر واشاعت اور غلط مفہوم کی تصحیح کے سلسلہ میں مسلسل کوشش کرتا رہے گا، اور امام اکبر نے یہ بھی واضح کیا کہ جو کچھ بعض منحرف شدہ اور اسلام کی طرف جھوٹی نسبت کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں کے ذریعہ سے ہو رہا ہے وہ ذرہ برابر بھی اسلام کی تعبیر نہیں ہے، یہ بھی اشارہ کیا کہ مصر اور فرانس کے تعلقات دہشتگردی سے مقابلہ میں حقیقی شراکت کی ترجمانی کریں گے اور ازہر شریف اور جامعہ ازہر اور اس کے دیگر تمام شعبے متشدد افکار کے مقابلہ میں ہمیشہ بر سر پیکار رہیں گے اور دہشتگردی کے مقابلے میں فرانس کا مصر کے ساتھ یہ موقف بڑے تعاون کی ترجمانی ہے جبکہ مصر خود بعض علا  قے میں دہشتگردی کے عناصر سے دوچار ہے ۔
امام اکبر نے اس بات کو بھی سراہا کہ فرانس مسئلہ فلسطین کے لئے انصاف پر مبنی ایک حل کی تلاش میں سرگرداں ہے اور اس پر بھی زور دیا کہ ازہر ان تمام کوششوں کی ہمت افزائی کرتا ہے اور تمنا کرتا ہے کہ اس کے اثرات جلد سے جلد ظاہر ہوں ۔
فرانس کے قومی جمعیت کے صدر "کلود بارتولون" نے امام اکبر کا استقبال اس بات کی تاکید کرتے ہؤے  کیا کہ امام اکبر کا فرانس کا یہ سفر بہت ہی اہم وقت میں ہوا ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ ان کا ملک فرانس اسلام اور بعض شدت پسند لوگوں کی طرف سے کئے جانے والے جرائم کے درمیان فرق کرتا ہے -
اور بارتولون نے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم نوجوانوں کی فکر اور ان کا اہتمام کریں اور ان کے لئے ہر طرح کے میدان کهویں، اسی طرح ہم پر لازم ہے کہ ہم فرانس کے اماموں کا بھی اہتمام کریں کہ ہمارے اوپر ان کی بھی بڑی ذمہ داریاں ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سلسلہ میں ازہر شریف کی شراکت اور اس کی طرف سے اقدام بہت ہی اہم ہے ۔
فرانس کی قومی اسمبلی کے صدر نے یوروپ اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے نام    امام اکبر کے عالمی خطاب کی تعریف میں اس بات کی وضاحت کرتے ہؤے کہا کہ فرانس اور یوروپ میں رہنے والے مسلمانوں کے نام مثبت ہم آہنگی سے متعلق امام اکبر کی گفتگو اس لائق ہے کہ فرانس کے ان  مسلمانوں پر گہرا اثر ثبت کرے جن کی نگاہیں ہمیشہ ازہر شریف اور امام اکبر کی طرف ہوتی ہے -
اور بارتولون نے مزید کہا کہ ہم مسلمانوں کے امام اکبر کے استقبال کے تئیں بہت ہی فکرمند تھے کیونکہ آپ لوگ ایک بہت ہی قدیم، معروف اور مشہور عظیم ادارے کے نمائندہ ہیں جس کی قیمت اہل فرانس بہت اچہی طرح جانتے ہیں، جیسا کہ یہ لوگ مصر کی قدیم اور عظیم تہذیب وتمدن کو جانتے ہیں، اور اس کی بھی تاکید کیا کہ اس ملک کے باشندے اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ملک میں مصر کا کیا مقام ومرتبہ ہونا چاہئے ۔
فرانس کے قومی اسمبلی کے صدر نے پر زور انداز میں کہا کہ ان کا ملک مصر اور ازہر شریف سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کا خواہش مند ہے لہذا مشرق ومغرب میں ہمارا انجام ایک دوسرے سے مرتبط ہے، اور ہم آپ لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ثابت قدمی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کریں اور اس کے خلاف فرانس مصر اور دنیا کے تمام ملکوں میں زبردست کوشش کریں ۔
 
 
Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقى مما لك كا پہلا دوره
جمعرات, 19 مئی, 2016
آنے والے  دنوں میں  فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر اور مسلم علما كونسل کے سربراه پروفيسور ڈاكٹر احمد الطيب  سينيگال اور نيجريا  کا دوره كريں گے   يہ ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقی ممالک کا پہلا دوره ہے جو سركارى اور قومى...
نيجيريا كى دار الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى ...
بدھ, 18 مئی, 2016
نيجيريا كى دار  الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى سطح پر امامِ اكبر شيخ ازہر كا عظيم الشان استقبال كيا گيا جہاں وه افريقى عوام اور دنيا بهر كے مسلمانوں كو خطاب فرمائيں گے۔نيجيريا كى عوام كے مختلف...
اٹلی سے سرکاری دعوت کے بعد ۔۔۔۔ امام اکبر شیخ ازہر کی اٹلی کے صدر سے ملاقات اور پارلیمنٹ میں خطبہ دینے کے لۓ تیاریاں
جمعرات, 12 مئی, 2016
فضیلت امام اکبر شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب آئندہ دنوں میں اٹلی کے دار الحکومت روما کی زیارت کریں گے جس میں ان کی اٹلی کے صدر "سیر جو ماتاریلا" سے ملاقات ہوگی، زیارت کے دوران مشترکہ اہم مسائل کے بارے میں مباحثات بھی ہوگی۔ فضیلت...
First2345791011Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last