مغربی دنیا سے خطاب کرتے ہوئے امام اکبر کی بوندستاج (جرمنی کی قومی اسمبلی ) سے عالمی تقریر:
- ہم جرمنی کی چانسلر انجیل میرکل کی نہایت قدر کرتے ہیں جنہوں نے مشرق میں ہونے والی جنگوں کی دوزخ سے پناہ مانگنے والوں کے لئے اپنے ملک کے دروازے کھولے ، جنہوں نے اسلاموفوبیا کی مذمت کی اور یہ بھی کہا کہ اسلام جرمنی کا ایک حصہ ہے ۔
- میں کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں رکھتا اور نہ ہی میری کوئی خاص ایڈیولوجی یا رائے ہے ۔
- میں امن وسلامتی کی تلاش میں ہوں میری امید ہے کہ سارے لوگ امن وامان سے زندگی گزاریں ، ان کے دین ، ان کے نوع ، ان کی قومیت ، ان کے مذاہب اور عقائد کتنے ہی مختلف کیوں نہ ہو۔
- یورپ کے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے امام اکبر نے کہا : آپ یورپی معاشری کا ایک حصہ ہیں اسی لئے اسلام کی تعالیم اور اس کی روادار صورت کی حفاظت کرتے ہیں
- آج علمائے ازہر ہر جگہ ان افکار وخیالات کی تصحیح کرنے میں مصروف ہیں جو دین سے غلط افکار کو منسوب کرتی ہے فتنے کی آگ کو بھڑکاتی ہے وطنوں کو برباد اور خونریزی کو حلال قرار دیتی ہے۔
- ازہر شریف اور مسلم علما کونسل نے دنیا بھر میں اسلام کے متعلق غلط افکار کی تصحیح اور نوجوانوں کو متشدد خیالات سے محفوظ رکھنے کے لئے کاروان امن پھنجنے شروع کئے ہیں