شيخ الازہر امام ِاكبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطيب كا مرصدِازہر كے افتتاحى تقريب ميں خطاب

  • | بدھ, 3 جون, 2015
شيخ الازہر امام ِاكبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطيب كا مرصدِازہر كے  افتتاحى تقريب ميں خطاب

الحمد لله والصلاۃ والسلام على سيدنا رسول الله صلى الله عليہ وسلم وبارك عليہ وعلى آلہ وصحبہ وسلم

السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ

 

        ازہرِ شريف ہميشہ سے اُمت مسلمہ كے مسائل كو حل كرنے كى كوشش اور اسلام كى معتدل تعليمات كى نشر واشاعت كرنے كى جد وجہد كرتا آرہا ہے- ہمارا مقصد اسلام ميں روادارى اور امن وسلامتى كے مفہوم پر روشنى ڈالنا اور تشدد، غلو اور افراط وتفريط  کے خطرے كا سامنا كرنا ہے آج كا زمانہ در اصل كميونيكيشن اور ميڈيا كا زمانہ ہے . ہمارے ادارے كے لئے روزانہ پیش ہونے والے واقعات كا احاطہ كرنا ، اُن افكار ومفاہيم پر جو اسلام اور مسلمانوں كے حق ميں نا انصافى كرتا ہے ( خاص طور پر اُن افكار كى جو بعض مسلمانوں سے سرزد ہوتے ہیں ) كا سامنا كرنا بہت ضرورى تها . يہاں سے " مرصدِ ازہر برائے عالمى زبانيں "کے قيام كى ضرورت پیش آئى- يہ " رصد گاہ "  ( مرصد ) دنيا ميں ہونے والى اور خاص طور پر اسلام سے متعلق اہم واقعات كے بارے میں ازہر كى رائے اور نقطہ نظر پیش اور واضح كرے گا-
Image

اس مرصد کے كاركن خارجى دنيا ميں ہونے  والے اہم اور تازه ترين واقعات اور خبروں كى تحليل وتنقيد كرکے ازہر شريف ميں علما اور ماہرين كے زمرے كے سامنے پیش كرتے ہیں جو كہ ہر مسئلہ كے لئے مناسب جواب ديتے ہیں-

ازہر شريف جديد افكار كو اپنانے كى جد وجہد كررہا ہے ، اسى لئے ہم نے اس رصد گاه ميں مختلف عالمى زبانوں پر عبور ركهنے والےاور علومِ شريعت ميں متخصص نوجوانوں كو  كام كرنے كى فرصت دى ہے- كيونكہ يہی نوجوان بيرونى ثقافتوں اور تہذيبوں كو جديد نقطۂ نظر اور زاويے سے ديكهنے كى قدرت ركهتے ہیں-

Image

 

ہمارى اُميد ہے كہ يہ "مرصد" اُمت مسلمہ كے نوجوانوں  كے لئے ڈھال كى حيثيت بنے اور اُن كو دہشت گرد گروہوں كے متشدد افكار سے بچانے میں مدد كرے اور اُن كے ذہنوں اور دلوں كو قرآن وسنت كے ذريعہ اسلام كى روشن تعليمات سے منور كرے-

ہمارا مقصد  انٹرنٹ ، فيس بک، اخباروں، رسالوں اور ريسرچ سنٹروں ميں اسلام كے خلاف اور اس كى صورت كو بگاڑنے كے لئے نشر كرنےوالى باتوں كو مسلمانوں اور غير مسلمانوں كے سامنے واضح كرنا ہے ہمارا مقصد دينِ اسلامى سے خوف كو لوگوں كے دلوں سے مٹانا ہے، اور بين الاقوامى سطح پر لوگوں كو  یہ  سمجهانا ہے كہ اسلام دہشت گردی كا نام نہیں بلکہ امن وامان ، سلامتى ، روادارى اور برد بارى كا نام ہے. ہمارى دُعا ہے كہ الله تعالى مصر كى حفاظت كرے اور ازہر شريف كو امن ِوامان اور اسلام كا پيغام پہچانے كى توفيق عطا فرمائے-

                                                           شیخ الازہر

احمد الطیب

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.