خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والے ظالم‏ زندگى كو موت ميں بدلنے والے دہشت گرد

  • | پير, 14 اگست, 2017
خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والے ظالم‏ زندگى كو موت  ميں بدلنے والے دہشت گرد

خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والى دہشت گرد جماعتوں نے يومِ آزادى سے دو دن  پہلىے ايك آرمى ٹرك كو نشانہ بنا كہ 18 معصوم جانوں كو مار  ڈالا ، اسى جان كو جس كو اللہ تعالى نے اتنى عزت بخشى كہ اس كو قتل كرنے كو پورى انسانيت كے قتل كے برابر گردانا- فرمانِ الہى ہے مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا: جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہو"ا (المائدة: 32)،كم ہى ايسا دن گزرتا ہے جس ميں بے گناه افراد ان ظالموں كے ظلم كا نشانہ نہ بنيں-

 مرصد الازہر ان تمام افعال كى شديد مذمت كرتا ہے اور جان بحق افراد كے  خاندانوں كو تعزيت پيش كرتا ہے اور دعاگو ہے كہ اللہ اُن كے لواحقين كو صبر جميل عطا فرمائے اور جلد ہى وه دن آئے جس ميں اس ہستى كے لوگ امن وامان اور بغير كسى خوف كے جى سكيں-

علاوه ازيں ازہر شريف اس بات كى تاكيد كرتا  ہے كہ ايسى دہشت گرد كاروائياں كرنے والے الله كى راه ميں جہاد كر  كے اسلام كا علم اونچا نہيں لہرا رہے بلكہ لوگوں كے دلوں ميں اسلام اور مسلمانوں سے خوف بڑها رہے ہيں وه دين جو حنگ كى حالت ميں عورتوں، بوڑهوں اور بچوں كےقتل كو منع كرتا ہے، وه نبى جو دنيا بهر كےلئے رحمت كا پيغام لائے.. وه مذہب جس كا نام ہى "امن وسلامتى" سے مشتق ہے بهلا ايسے لا انسانى افعال كى تاييد كيونكر كر سكتا ہے۔!!!

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.