شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ

  • | بدھ, 14 مارچ, 2018
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ

فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے دارالحکومت “لزبن” میں اسلامی جمعیت کے قیام پر ۵۰ سال گزرنے کی مناسبت سے شیخ الازہر  صدرٰ پرتگال اور اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کی موجودگی میں ایک خطاب بھی پیش کریں گے۔ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی “ کاثولیک یونیورسٹی” شیخ الازہر کے لئے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام بھی کرے گی۔
پرتگال کے بعد شیخ الازہر موریتانیہ میں مختلف مسائل پر بحث و مباحثہ کرنے کے لئے ملک کے صدر، وزیراعظم اور دیگر  گراں قدر علما سے ملیں گے۔ علاوہ ازیں الازہر یونیورسٹی اور موریتانیہ کے بعض تعلیمی اداروں کے درمیان پروٹوکول پر دستخط بھی کیا جائے گا۔

Print

Please login or register to post comments.