فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ

  • | بدھ, 2 مئی, 2018
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ

ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه  ڈاكٹر محمد ‏المحرصاوى ، مسلم علما ء كونسل كے سیکریٹری جنرل ڈاكٹر على النعيمى اور شيخ الازہر  كے  قانونی مشیر کار محمد عبد السلام ‏صاحب شامل ہیں۔‏
يہ نہايت اہم تاريخى دوره چند  دن تک جارى رہے گا ، جس كے دوران  امامِ اكبر انڈونيشيا كے صدر "جوكو ويدودو" سے ‏ملاقات  كريں گے . ‏
انڈونیشیاء کے دورے پر شیخ الازہر  ہمراہ وفد کے ساتھ صدر مملکت سے گفتگو كريں گے  جس كے دوران اُمت مسلمہ ‏كے اہم ترين مسائل   اور مشكلات كے متعلق بحث كى جائے گى.‏
‏  خاص طور پر اسلامی ممالک میں فوجی مداخلت ، مسلمان مہاجرین اور  مسل فلسطین و قدس پر تبادلہ خيال كیا جائے گا۔شیخ الازہر نے اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی اہمیت اور اس سلسلہ میں ازہر شریف کے کردار پر روشنی بھی ڈالی۔

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.