یو ایس ایڈ کے صدر: ہم دنیا میں نفرت اور دہشت گردی کی جڑوں کے خاتمے کے لئے الازہر کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔
گزشتہ دنوں شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے واشنگٹن میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے قائم مقام صدر ، مسٹر جان پارسا اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
جس کے دوران انھوں نے کہا کہ باوجود یکہ مصر کا ان کا دورہ صرف ایک دن کے لئے ہے پر وہ شیخ الازہر سے ملاقات کے خواہشمند تھے، کیونکہ الازہر الشریف ایک ایسا عالمی تعلیمی ادارہ ہے جو نہ صرف تعلیم و تربیت کی بنیادیں ڈالتا ہے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے بیج بوونے اور ہر طرح کے تشدد ، عدم رواداری اور نفرت انگیز خطاب کے خلاف جدوجہد کرنے میں عظیم کردار ادا کررہا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں طرفوں نے معاشی ترقی اور مذہبی آزادی کے مسائل پر بات چیت کی اور دنیا میں نفرت اور دہشت گردی کی جڑوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ایجنسی اور الازہر الشریف کے ساتھ تعاون کی خواہش کی تصدیق کی۔ مسٹر جان نے مزید کہا کہ الازہر نہ صرف مصر ، بلکہ بالعموم اسلام کی خدمت کرتا ہے۔
اپنی طرف سے ، شیخ الازہر نے کہا کہ دنیا میں معاشی ترقی کے مسائل کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ جنگوں اور نفرت انگیز تقریروں کو روکنا اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سنجیدگی سے مقابلہ کرنا ہے ، اور انتہا پسندوں سے ان کی مذہبی وابستگی سے قطع نظر ، مذہب سے لڑنا نہیں ہے ، اور یہ سب اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک کہ دہشت گردی کی اصل وجوہات کی جانچ نہیں کی جاسکے۔
شیخ الازہر نے تاکید کی کہ بھوک، جہالت اور حاجت مندی جنگوں کی پیداوار ہے اور ان کو مٹا کر ہی انسانیت سانس لینے کے قابل ہوگی۔