الازہر_الشریف ویینا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے

  • | بدھ, 4 نومبر, 2020
الازہر_الشریف ویینا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے

 

الازہر_الشریف اور شیخ_الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد_الطیب، آسٹریا کے دارالحکومت ویینا میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
الازہر الشریف نے تاکید کی کہ ایک جان کو ہلاک کرنا ساری انسانیت کو قتل کرنے کے برابر ہے۔ تمام ادیان و مذاہب نے انسان کو زندگی کا حق فراہم کیا اور اس کی حفاظت کے لئے تمام بین الاقوامی اداروں کو دہشت_گردی کے مقابلہ میں ایک ساتھ متحد ہوکر کھڑا رہنا از حد ضروری ہے۔
شیخ_الازہر، آسٹریا کی قوم ، قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ، اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ دنیا کو دہشت گردی کے خطرات اور برائیوں سے نجات دلائے ، اور تمام انسانیت کو امن و سلامتی کی نعمت سے نوازے۔
 
Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.