اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

ازھر شریف کا مصر کی سیاسی قیادت کی دہشت گردی مخالف سرگرمیوں اور بین الاقوامی کوششوں کی تائید نو
مدير بوابة الأزهر
/ Categories: Uncategorized

ازھر شریف کا مصر کی سیاسی قیادت کی دہشت گردی مخالف سرگرمیوں اور بین الاقوامی کوششوں کی تائید نو

عزت مآب امام اکبر : وطن ہمارے لئے عزیز ترین چیز ہے، دہشت گردانہ فکر کو شکست دینے کیلئے ہم پرعزم ہیں

ازہر شریف نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور افراتفری پھیلانے اور وطن کی سلامتی اور استحکام کو کمزورکرنے والی مسلح دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے ملک کی قیادت اور مختلف اداروں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تائید نو کا اظہار کیا ہے علاوہ ازیں اس سلسلے میں ازہر شریف تمام بین الاقوامی جدوجہدوں کو متحد کرنے کے منتظر ہے۔

          گرامی قدر امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ ازھر شریف بین الاقوامی امن وسلامتی کی کوششوں کے تعاون کے ساتھ  انتہا پسند اور دہشت گرد آئڈیالوجی کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی پُرعزم ہے۔

          ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مصری سیاسی قیادت کی جانب سے اس خوفناک دشت گردی- جو ایک مخصوص علاقے کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ بن کررہ گئی ہے- سے بے قصوروں کی جان بچانے کیلئے کی گئی حالیہ کوششوں کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

          دنیا بھر میں تمام مسلمانوں کے لئے مذہبی حوالہ ہونے کی حیثیت سے ازہر شریف انتہا پسندانہ فکر کی سرکوبی کیلئے علمی وفکری حکمت عملی رکھتا ہے، جس میں دین صحیح،عفو درگذر کی ثقافت، پرامن بقائے باہمی اور سماجی امن سلامتی کو فروغ دینے کیلئے  ازہر شریف اور اسکے مختلف ادارے اور دنیا کے چپے چپے میں پھیلے ہوئے اسکے عملاء کی سرگرمیوں کے ذریعے انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ تنظیموں کے خطرات اوراسلام اور مسلمان کی صورت بگاڑ دینے والی خونی پیغامات سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا شامل ہے۔

چنانچہ اسی بنیاد پر ازہر شریف عظیم مصری عوام سے گزارش کرتا ہے کہ دہشتگردی مخالف کوششوں کے سلسلے میں ملک کی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو۔ 

اللہ مصر کی ہر بری چیز سے حفاظت فرمائے۔

Print
5079 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.