اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

Sameh Eledwy
/ Categories: About ACT

ازہر شریف سینٹر برائے ترجمہ

ازہر شریف ایک عظیم الشان اسلامی اور علمی ادارہ ہے جس کے قیام کا مقصد اسلامی ورثے اور تاريخ کی حفاظت،تحقیق و مطالعہ اور اسکی نشر واشاعت کرنا  ہے تاکہ تمام لوگوں تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچ سکے جو تہذیب وتمدن کو ترقی دینے اور گلزار ہستی کے تمام لوگوں کے لئے امن وسلامتی اور دلی راحت وسکون کا سامان فراہم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں ازہر شریف کے اغراض و مقاصد ميں عربی تہذیب وتمدن اور امت اسلاميہ کی فکری اور علمی ورثہ کو فروغ دینا  شامل ہے-   اس کے علاوہ انسانی ترقی کے سفر میں عرب کے کردار  کو نمایاں کرنا ہے جنہوں نے  اخلاقی اور روحانی اقدار اور  علوم وفنون کی ترقى  کیلئے جلیل القدر خدمات سر انجام دیے ہیں۔

سینٹر کا آغاز:

دور حاضر ميں ازہر شریف کی مزيد ترقی کے لئے عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب (شیخ الازہر) نے غیر ملکی زبانوں کے کئی شعبوں پر مشتمل ایک ترجمہ سينٹر  قائم کرنے کی ہدایت دی جس پر عمل کرتے ہوئے شیخ الازہر کے فیصلہ نمبر (49) سن 2016ء کے تحت " ازہر سینٹر برائے ترجمہ" كا آغاز ہوا۔ اس سینٹر کے ذریعہ ازہر شریف كےمختلف شعبوں اور منسلك اداروں کیلئے متعدد زبانوں میں سند یافتہ ترجمہ سر انجام دی جائيں گی، یہ سینٹر درج ذیل مقاصد کے حصول پر عمل پیرا ہے:

  1.  مختلف زبانوں میں اہم کتابوں اور مقالوں کا ترجمہ کرنا جو عوام کی منفعت میں نمایاں کردار ادا کرسکے-  ملاحظہ رہے کہ ان کتابوں کا تعین  "گراں قدر علماء کی کمیٹی " (هيئة كبار العلماء) کرے گی۔
  2. بیرون ملک میں اسلام سے متعلق مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی مفید کتابوں کاعربی زبان میں ترجمہ کرنا۔
  3. ازہر شریف یا اس کے منسلك اداروں کی زیر نگرانی منقعد کردہ    کانفرنس  اور سیمینار کا ترجمہ کرنا۔
  4. دیگر زبانوں میں کی گئی قرآن کریم کے تراجم  کا مطالعہ کرنا اور ان میں سے بہترین ترجمہ کا انتخاب کرکے لوگوں کو اس کے مطالعہ پر ابھارنا۔
  5. مختلف زبانوں میں حدیث شریف کا ترجمہ کرنا اور ترجمہ شدہ حدیث شریف کی کتابوں کا تحقیق ومطالعہ کر کے اس کی مرمت اور نشر واشاعت کرنا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔
  6. غیر عرب مسلمان  معاشروں  کے مسائل اور پیش کردہ ممکنہ حلول پر لکھی گئی مقالات  اور تھیسز  کا ترجمہ کرنا۔
  7. غیر عرب مسلمان معاشروں کے مسائل کو حل کر نے کے لئے جمعہ کے خطبوں کا ترجمہ کرنا  جو  ازہر شریف  کے ماتحت  ایک خاص ادارے کے ذریعے اس غرض  کیلئے تیار کیے جاتے ہیں ۔
  8. دلكش  انداز میں اسلام کا تعارف کروانے والی ويڈيوز کا ترجمہ کرنا جو کہ ازہر شریف  کے ماتحت  ایک خاص ادارے کے ذریعے  تیار کیے جاتے ہیں۔
  9. تحریری ترجمہ کےلئے ٹريننگ کورسز فراہم  کرنا۔
  10. برجستہ(فوری)  ترجمہ کے لئے ٹريننگ کورسز فراہم  کرنا۔
  11. سينٹر کے اغراض ومقاصد اور فنِ ترجمہ سے متعلق "رسالہ" شائع کرنا-
  12. مترجمین کی علمی، ثقافتی اور ترجمہ سے متعلق ديگر صلاحیات بڑھانے کیلئے کورسز فراہم  کرنا۔

سينٹر كے حاليہ شعبے:

فی الحال سینٹر میں انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی، انڈونیشین، اردو، فارسی، ترکی، یونانی، پشتو اور عبرانی زبانوں کے شعبے شامل ہیں اور عنقريب اطالوی، سواحیلی، روسى اور جاپانی شعبوں  کا اضافہ کیا جائے گا۔

ازہر شریف سینٹر برائے ترجمہ "اسلام کی حقیقت" کے عنوان کے تحت  کتابوں کا پہلا سلسلہ پیش کر رہاہے، جس میں اسلام کے بنیادی ستون کا تعارف اور اسلام میں انسان کی قدر ومنزلت اور اقدار کو استوار کرنے پر ابھارنے والی کتابیں شامل ہیں جن کا نصب العین انسان کی قدر ومنزلت بڑھانا اور جانور، چرند وپرند اور نباتات وجمادات کے ساتھ پیش آنے کے مثالی طریقے کی وضاحت کرنا ہے۔ اسی طرح  یہ  کتابیں دوارنِ جنگ مسلمانوں کو انسانی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے دفاع کرنے کی بنیادی تعلیمات  پر روشنی ڈالتی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر انسان كو دنيا كى تعمير وآبادى كے لئے  بھیجا گیا ہے نہ کہ اس کو بربادى کے لئے ۔ اس کتابی سلسلہ کی سب سے اہم اور پہلی کتاب "مقومات الاسلام " (اسلام کے بنيادى ستون )ہے جس کے مصنف عزت مآب امام اکبر پروفيسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر (حفظہ اللہ) ہیں۔ دوسری کتاب "الإنسان والقيم فی التصور الإسلامی" (انسان اور اقدار اسلامی تناظر میں) ہے جس کے مصنف مصر کے سابق وزیر اوقاف ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق ہیں اور تیسری کتاب "نظريۃالحرب فی الإسلام" (اسلام میں دفاعی جنگ کے قوانين) ہے- اس کے مصنف شيخ ابو زہرہ ہیں اور چوتھی کتاب"نبی الإسلام فی مرآة الفكر الغربی" (نبی محمدr اسلام کے مغربی نقطۂ نظر ميں)ہے  جس کے مصنف پروفيسر ڈاکٹر عز الدين فراج  ہیں۔

قارئین حضرات سے گزارش ہے کہ ان كتابوں کے حوالے سے کسی قسم کے تبصرے یا لسانی یا ٹائپنگ غلطیوں کی تصحيح کیلئے یا اپنی قیمتی مشوروں سے نوازنے کیلئے سينٹر سے رابطہ کريں تاکہ آئندہ طباعت میں اس کی تصحیح وترمیم کی جا سکے ۔

ہم اللہ رب العزت سے دعا گو  ہیں کہ یہ کتابیں قارئیں کی زندگی پر مثبت طریقے سے اثر  انداز ہوں اور  ان سے کائنات کی آبادی میں اشرف المخلوقات کا صحیح تعین ہو۔

ڈائركٹر

پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر

Print
5802 Rate this article:
2.7

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.