اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

تجريبي
Anonym
/ Categories: Main_Category

تجريبي

حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کی جانب چهوڑے گئے میزائل پر تبصرہ اور تنقید

امام اکبر: احمقانہ جرم ہے... فرقہ پرست افراد کے سنگین چیلنج کے خلاف ایک فوری اور فیصلہ کن موقف

اﻣﺎم اﮐﺑر ﺷﯾﺦ اﻻزھر ڈاﮐﭨر اﺣﻣد طﯾب نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کی جانب چهوڑے گئے میزائل  نے دنیا کے مختلف علاقوں کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو بھڑکایا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کچه ہوا ہے وہ اشتعال انگیز مجرمانہ فعل اور خطرناک پہل ہے، اور عالم عربی پر اپنا قبضہ قائم کرنے  کی کوشش کرنے والے فرقہ پرست افراد کی طرف سے سنگین للکار ہے ۔

ﻋزت ﻣﺂب اﻣﺎم اﮐﺑر ﺷﯾﺦ اﻻزھر  نے عالم اسلام اور عالم عرب میں موجود اس معاملہ سے متعلق تمامی افراد کو اس دینی، اخلاقی اور انسانی تمام تر حدوں کو پار کرنے والے تجاوز کے خلاف ایک فیصلہ کن فوری پالیسی اور موقف اختیار کرنے کی دعوت دی ہے ۔

ﻋزت ﻣﺂب اﻣﺎم اﮐﺑر ﺷﯾﺦ اﻻزھر  نے انجام کار سے ڈراتے ہوئے اپنی بات کو یوں ختم کیا ہے کہ میں دنیا کے تمام ذمہ داروں اور اس معاملہ سے متعلق لوگوں کو یاد دلاتا ہوں کہ مقدسات کو ہاتھ لگانا اس کی حرمتوں کو پامال کرنا عالمی امن وشانتی کو للکارتا ہے جس کے فروغ کے لئے ہم ہمہ تن کوشاں ہیں اور لوگوں کے مابین اس کو عام کرنے کے لئے دن ورات ایک کر رہے ہیں۔

Print
4894 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.