اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

آئندہ منگل کو آزادی، شہریت، تنوع اور انضمام کی عالمی کانفرنس کا انعقاد اور 50 سے زائد ملکوں کی شرکت
Anonym
/ Categories: Main_Category

آئندہ منگل کو آزادی، شہریت، تنوع اور انضمام کی عالمی کانفرنس کا انعقاد اور 50 سے زائد ملکوں کی شرکت

آئندہ منگل کو آزادی، شہریت، تنوع اور انضمام کی عالمی کانفرنس کا انعقاد اور 50 سے زائد ملکوں کی شرکت:

ازہر شریف اور مسلم علما كونسل،  مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کی زیر نگرانی دار الحکومت قاہرہ میں آئندہ منگل کو "آزادی، شہریت، تنوع اور انضمام "کے نام سے ایک عالمی کانفرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 50 سے زائد ملکوں کے وفدوں کی شرکت ہوگی۔

فضیلتِ مآب امامِ اکبر پروفیسر  ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر اور مسلم علما کونسل کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں پوپ تواضروس دوم، مشرقی چرچ کے صدر، نامور علما، مفکرین اور دیگر مسلمان اور عیسائی دانشور شرکت فرمائیں گے۔ اس عالمی کانفرنس میں شہریت، آزادی، سماجی اور ثقافتی مسائل پر غور وفکر کیا جائے گا۔

اسی طرح اس کانفرنس میں متنوع ومشترکہ زندگی اور اس کے مسائل ومشکلات اور اس کے چیلنجوں کے سلسلہ میں عیسائی، اسلامی اور عربی تجربہ کی عالمی اور مشرقی طول وعرض پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کا مقصد حاضر ومستقبل کے نئے امکانات پر غور وفکر کرنا اور جامع وکامل انداز کے ساتھ متحد ہو کر کام کرنا ہے، جس میں تمام لوگ آزادی، ذمہ داری، آزاد وابستگی، بنیادی حقوق اور مستقبل کے پر امید خواب سے مستفید ہو سکیں۔

امید ہے کہ 28 فروری اور 1 مارچ کو منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس کے اسٹیج سے ازہر شریف کی طرف سے مشترکہ اسلامی اور عیسائی زندگی کا پیغام نشر کیا جائے جس میں تمام لوگ شہریت، آزادی، یکجہتی اور تنوع کے سایہ میں زندگی گزار سکیں۔ یہی وہ پیغام ہے جسے ازہر شریف، مسلم علما کونسل، مشرقی چرچ کے صدر ،علمائے کرام، دانشوران، مفکرین اور ذمہ دار حضرات دنیا کی تمام قوموں اور ملتوں کو دینا چاہتے ہیں۔

 

Print
5907 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.