اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

تجريبي
Anonym
/ Categories: Main_Category

تجريبي

سینئر  علماء ازھر بورڈ  یہ اعلان کرتا ہیکہ صہیونی قابض حکومت نے مسجد اقصٰی میں جو بکارروائیاں کی ہیں وہ قانونی اور شرعی طور پر باطل اور کسی بھی انسانی یا تہذیبی اصول سے عاری ہیں، چنانچہ  ایک ارب اور سات سو کڑوڑ   مسلمانوں کی طرف سے ازھر شریف قابض صیہونی حکومت کی ان غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو رد کرتا ہے جسکو یہ صیہونی حکومت تمام بین الاقوامی قرارداد کو چیلنج کرتے ہوئے انجام دینے کی عادی ہوچکی ہے

 

اور اس بات کی یاد دہانی کرتا ہیکہ بیت المقدس اور مسجد اقصٰی جسکے اردگرد اللہ نے برکت رکھی ہے، جیسا کہ قرآن میں مذکور ہے، وہ قبلہ اول اور تیسری مقدس جگہ ہے، اور یہ وہی جگہ ہے جہاں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم معراج پر تشریف لے گئے تھے، اور ان مسجدوں میں سے ایک ہے جسکی زیارت کے لئے رخت سفر باندھا جاتا ہے

 

اسی طرح ازھر  پوری دنیا میں عبادت گاہوں اور بالخصوص فلسطین میں بیت المقدس کو ناجائز قبضے اور نسل پرستانہ سیاست سے آزاد کرانے کے تئیں سپر پاور ممالک، تنظیم یونیسکو، اسلامی اور بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کمیشن سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے،اور ازھر پوری دنیا کو ان ظالمانہ حرکتوں اور شرانگیزیوں پر  جو مذہبی جنگوں کے نئے دروازے کھول دیگی اور جو دنیا کے امن و سلامتی کے لئے چیلنج بن جائے گی اور ہر خشک و تر کا خاتمہ کردیگی انکی  خاموشی پر  خبردار کرتا ہے

 

اسلئے ازھر شریف تمام مسلم ممالک میں علمی و تعلیمی اداروں اور  وزارت اوقاف سے تعلیمی وتربیتی نصاب تعلیم، مساجد میں تقاریر اور کلچرل و میڈیا سے متعلق پروگراموں میں مسئلہ فلسطین کو اہمیت دینے کی دعوت دیتا ہے

 

مقبوضہ سرزمین میں مساجد کے ساتھ گرجا گھروں کی یکجہتی اور وہاں سے اذان کی صدائیں بلند کئے جانے  کو  باوجودیکہ مساجد کے اذان خانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے انکی اس کوشش کو ازھر قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور یہ در اصل تمام آسمانی مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام اور حسن جوار کے اصول اور مسیحی برادری کی جانب سے روحانی اقدار کی فتح ہے

 

یہ بات اسکے علاوہ آئندہ ستمبر کے اخیر میں ان شاء اللہ ازھر شریف نے بیت المقدس کے تعلق سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسمیں مسئلہ فلسطین سے متعلق  اہم تجاویز اور فیصلوں پر غور و خوض کیا جائے گا، اور اس سے قبل متعلقہ اداروں اور تنظیموں سے رابطہ کیا جائے گا

 

ازھر شریف سبھی کو تکبر کرنے والوں کے انجام کی یاد دہانی کراتا ہے کہ اللہ سبحانہ تعالٰی کتنی ہی ڈھیل دے دے لیکن ہرگز انکو نہیں چھوڑیگا، اور بیت المقدس ومسجد اقصٰی ہمیشہ مسلمانوں کی دل کی دھڑکن بنکر رہیں گے ، اور یہ انکا اول ترین مسئلہ رہیگا

Print
5747 Rate this article:
2.0

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.