اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

ازہر شریف کی طرف سے بنگلہ دیش کے اندر روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے بھیجی گئی امداد کی تقسیم کا آغاز
Anonym
/ Categories: Main_Category

ازہر شریف کی طرف سے بنگلہ دیش کے اندر روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے بھیجی گئی امداد کی تقسیم کا آغاز

بنگلہ دیش کی طرف بھیجے گئے ازہر شریف کے وفد نے آج بدھ کے دن ازہر شریف کی طرف سے بنگلہ دیش کے " کوکس بازار " شہر میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی خدمت میں پیش کیا جانے والا ریلیف اور امدادی سامان تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔

ازہر شریف کے شعار اور مصری پرچم کے ساتھ یہ امداد مسلسل پانچ دن تک تقسیم کی جائے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ ازہر شریف کا یہ امدادی وفد روہنگیا مسلمانوں کے ان بچوں کے لیے نفسیاتی اور ایمانی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے خیموں کا بھی دورہ کرے گا، جن کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے اندر یہ سب سے زیادہ محروم اور نظرانداز کیا جانے والا طبقہ ہے۔

امید ہے کہ آئندہ ہفتے عزت مآب امام اکبر شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب علمائے ازہر اور مجلس حکمائے مسلمین کے اراکین کے ایک وفد کے ساتھ بنگلادیش کے اندر پناہ گزینوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے روہنگیا مسلمانوں کے خیموں کا دورہ کریں گے، اور وہاں سے بین الاقوامی سوسائٹی اور عالمی ضمیر کو مخاطب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی اس المناک صورتحال کے بارے میں پیغام دیں گے۔

امام اکبر نے ان لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے  ازہر شریف اور مجلس حکمائے مسلمین کی طرف سے فوری طور پر طبی اور امدادی سامان بھیجنے کا حکم صادر فرمایا ہے، جو اپنے ملک میانمار میں ظلم وزیادتی اور نسل کشی کے خوف سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Print
4810 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.