اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

بدھ کے دن امداد اور ریلیف تقسیم کرنے سے قبل بنگلادیش کے اندر روہنگیا مسلمانوں کے خیموں میں ازہر شریف کا امدادی وفد
Anonym
/ Categories: Main_Category

بدھ کے دن امداد اور ریلیف تقسیم کرنے سے قبل بنگلادیش کے اندر روہنگیا مسلمانوں کے خیموں میں ازہر شریف کا امدادی وفد

منگل کے دن ازہر شریف کی طرف سے بھیجا جانے والا امدادی وفد میانمار کی سرحد پر واقع " کوکس بازار " شہر میں روہنگیا مسلمانوں کے خیموں میں پہنچ چکا ہے، جہاں وہ بدھ کے دن ازہر شریف کی طرف سے بھیجی جانے والی امداد تقسیم کرنے کی خدمت سر انجام دے گا۔

یہ تعاون حقیقی انسانی امداد کے طور پر ازہر شریف اور مجلس حکمائے مسلمین کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کو پہنچایا گیا ہے۔ اور عنقریب آئندہ ہفتے شیخ ازہر اور مجلس حکمائے مسلمین کے صدر عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب صاحب بھی بنگلادیش کے اندر روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے خیموں کا دورہ کریں گے۔

ازہر شریف کے وفد نے امداد تقسیم کرنے کی جگہ کا جائزہ لیا، جہاں پہلے مرحلے میں خورد ونوش کی چیزوں پر مشتمل دس ہزار کاٹن اور دس ہزار کمبل تیار کیے گئے ہیں، اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں خورد ونوش کی چیزوں کے ساتھ ساتھ طبی امداد؛ مجلس حکمائے مسلمین کی طرف سے کوکس بازار شہر میں پھیلے پناہ گزینوں کے خیموں میں پیش کی جائے گی۔ کیونکہ اس شہر میں ہزاروں پناہ گزین موسم کے دگرگوں حالات کے ساتھ خیموں میں رہ رہے ہیں۔

Print
4833 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.