اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

آج روز جمعه سينائے كے غدارانہ دہشت گرد حملے  پر تبصره كرتے ہوئے  شيخ الازهر كا پيغام مصري عوام كے نام
Anonym
/ Categories: Main_Category

آج روز جمعه سينائے كے غدارانہ دہشت گرد حملے پر تبصره كرتے ہوئے شيخ الازهر كا پيغام مصري عوام كے نام

-الله تعالى كے فضل وكرم اور مصري عوام كى ثابت قدمى  كى بدولت ازہر گمراه كن فكر وخيال كى عيب كشائى كرنے اور اسے باره باره كرنے كى راه  پر گامزن ہے

- ہمارا محفوظ  مصر  دہشت گردى  كے شكست خورده افراد اور جاہل جماعتوں كو شكست دينے كى قدرت وصلاحيت ركھتا ہے۔

ازہر اپنے ان نيك شہيدوں كى وفات پر مصري عوام كى تعزيت كررہا ہے جو آج عريش كى "الروضة " مسجد ميں نماز جمعہ كى ادائيگى كے دوران اس وقت اپنے پروردگار سے جاملے جب قاتلوں مجرموں  اور خونخواروں كى  ٹوليوں نے ان پر غدارى كى گولياں اور خيانت ورذالت كے بم برسانے شروع كردئے۔

ہم تمام مصريوں كو يقين دلا رہے ہيں  كہ نمازيوں كو نشانه بنانے والا يہ غدارانہ  حملہ دراصل  آپ كے وطن كو  نشانه بنا رہا ہے، بلكہ آپ كى زندگى  كو نشانہ بنا رہا ہے، اور امن واستحكام كى زندگى  گزارنے سے متعلق آپ كے عزم وارادے كو نشانہ بنا رہا ہے۔

اسى طرح ہم يہ بھى باور كرارہے ہيں كہ اس طرح كى گھٹيا اور گندى كاروائيوں  سے صرف  اس بات كى عكاسى نہيں ہو رہى ہے  كہ ان كے كرنے والوں كے پاس نہ تو كوئى دين ہے اور نہ طاقت وقوت ہے، بلكہ اس سے كہيں زياده  اس بات كى عكاسى ہو رہى ہے كہ يہ لوگ بے دين ہيں اور اندر سے مايوس اور شكست خورده  ہو چكے ہيں۔

آج جو كچھ ہو رہا ہے  اس سے ہمارى اس گزشتہ بات كى يقين دهانى ہو رہى ہے جس كو آج ميں پھردہرا رہا ہوں، اور وه يہ كہ يہ سياه اور وحشيانہ دہشت گردى دراصل مصر، اس كے عوام ، اس كى مسجدوں  اس كے  گرجاگھروں اس كى بہادر  فوج اور اس  كى  بہادر سكورٹى فورسيزكو نشانہ  بنا رہى ہے، ليكن محفوظ مصر جو نہ تو پہلے كبھى زير ہوا اور نہ آئنده زير ہوگا وه الله تعالى كے فضل وكرم سے  دہشت گردى كے بكھرے ہوئے اور شكست خورده افرد كو شكست دينے  اور جاہل جماعتوں، دوسروں كو كافر قرار دينے والوں اور تاريكي  كے چمگاوڑوں كو  نست ونابود كرنے كى پورى  صلاحيت ركھتا ہے۔

اگرچہ ہمارى مصيبت بہت بڑى ہے اور ہمارا غم بہت زياده  ليكن ہم  الله كے فيصلے پر ايمان ويقين ركھتے ہيں۔

اور اس ارشاد پربھى ايمان ركھتے ہيں۔

"وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ " اوربے دل نہ ہونا اور نہ غم كرنا ، (كيونكہ) اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہى غالب رہوگے۔

امت عربيہ امت اسلاميہ  اور سنجيدگى  اور سچائى  كے ساتھ  دہشت گردى سے لڑنے والوں اور اس  كى ناكہ بندى  كرنے والوں سے ہمارى اپيل ہے كه وه مصر كے ساتھ ملكر  ايك صف ميں كھڑے ہوجائيں اور ايك ہاتھ بن جائيں اور اس ناپاك عالمى دہشت گردى سے لڑنے كے لئے اسے تنہا نہ  چھوڑيں،  دنيا كے مشرق ومغرب كے آزاد لوگوں كى ذمہ دارى ہے كہ وه فورى طور پر اس امر كى نقاب كشائى كريں كه اس دہشت گردى كى پشت پناہى كون كر رہا ہے، اس كو مال  اور ہتھيار  سے كون  پس كر رہا ہے، كون اسے پناه  دے رہا ہے، اور كون  اس كى حفاظت  كررہا ہے۔

          اور جہاں تك  ازہر كا تعلق ہے تو وه الله تعالى كے فضل وكرم سے  اور مصري  عوام كى ثابت قدمى سے اس گمراه  اور گمراه كن  فكر وخيال  كى عيب  كشائى كرنے ، اسے  شكست دينے، اس كى كمر توڑنے، اور اس كے جال اور پنجوں  سے نوجوانوں  كو محفوظ  ركھنے  كى راه پر  رواں دواں ہے، اور باطل كے يہ غدارانہ حملے، اور ان كے كرنے والے ازہر كو پيغام رسانى كے اس كام سے بازنہيں ركھ سكيں گے جسے وه ايك ہزار سال سے زائد عرصے سے انجام ديتا چلا آ رہا ہے۔

Print
5908 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.