اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

امام اكبر شيخ الازہر نائب امريكى صدر كى درخواست ِ ملاقات مسترد كر رہے ہيں اور باور كرارہے ہيں كه قدس سے متعلق كئے گئے غير آينى اور جانب دار فيصلے فورى طور پر واپس لئے جائيں۔
Anonym
/ Categories: Main_Category

امام اكبر شيخ الازہر نائب امريكى صدر كى درخواست ِ ملاقات مسترد كر رہے ہيں اور باور كرارہے ہيں كه قدس سے متعلق كئے گئے غير آينى اور جانب دار فيصلے فورى طور پر واپس لئے جائيں۔

 

دنيا كے مسلمانوں كے جذبات بھڑ كاتے اور اُن كو چيلنچ كرتے ہوئے قدس كو صہيونى قابض ڈھانچے كا دار الحكومت قرار دينے اور وہاں امريكى سفارت خانہ منتقل كرنے سے متعلق امريكى انتظاميہ كے باطل فيصلے كے تئيں اپنے پختہ نقطۂ نظر كے ضمن ميں امام اكبر  شيخ الازہر  پروفيسر احمد الطيب نے آج بروز جمعہ نائب امريكى صدر مايك بينس كى طرف سے سركارى طور پر دى گئى اُس درخواست كو كلى طور پر مسترد كردياجس ميں انھوں  نے رواں ماهِ  دسمبر كى  بيس تاريخ كو شيخ الازہر سے ملاقات كرنے كى درخواست كى تھى۔

خيال رہے كہ ايك ہفتہ  قبل قاهره ميں واقع  امريكى  سفارت خانے نے نائب امريكى صدر كے دورۂ علاقے كے  اثنا ميں شيخ الازہر  كے  دفتر ميں شيخ الازہر سے ان كى ملاقات كے لئے سركارى طور پر  درخواست دى تھى ۔اور امام  اكبر نے  اس وقت اس درخواست كو منظور بھى كرليا تھا، ليكن شہر قدس سے متعلق امريكہ كے ظالمانہ اور جانبدارانہ فيصلے كے بعد شيخ الازہر اس درخواست كو كلى طور پر مستردكر رہے ہيں، اور باور كرارہے ہيں كہ ازہر ان لوگوں كے ساتھ نہيں بيٹھ سكتا جو تاريخ كو غلط اور بے  بنياد قرار ديتے ہيں، قوموں كے حقوق اچك ليتے ہيں، اور  ان كے مقدس مقامات پر دست درازى كرتے ہيں۔

       شيخ الازہر  نے مزيد كہا كہ: ميں ان لوگوں كے ساتھ كيسے بيٹھ سكتا ہوں جنہوں نے غيروں كى ملكيت غير مستحق لوگوں كودے دى ہے، اور امريكى صدر كے لئے ضرورى  ہے كہ وه اپنا يہ غير قانونى  اور غير آئينى  فيصلہ جلد از جلد واپس ليں۔

شيخ الازہر نے مسلمانوں  اور دنيا  كے تمام  امن پسند لوگوں كے دلوں  ميں نفرت كى آگ بھڑكانے، ڈيموكريسى  كے اصول ومبادى اور قدريں پامال كرنے، اور عدل وانصاف اور سلامتى كے ان اصولوں  كو بالائے طاق ركھنے كى ذمہ دارى امريكى صدر اور ان كى انتظاميہ كے سر ڈالى جن كا پورا پورا خيال امريكى عوام  اور ديگر تمام امن پسند لوگ ركھتے ہيں، شيخ الازہر  نے اس نفرت كو عام كرنے كے نتائج كا ذمہ دار بھى امريكى صدر كو ٹھہرايا جس سے ازہر شريف  شب وروز جنگ لڑ رہا ہے اور تمام لوگوں كے تئيں خصوصًا امريكى عوام  كے تئيں محبت اور روادارى  عام كرنے كى سعى كر رہا ہے۔

امام اكبر نے نماز ِ جمعه كے بعد ايك فورى اپيل ميں  اہل قدس سے كہا : آپ كى تيسرى بيدارى، آپ كے وطن سے  آپ كى محبت اور  اپنے مسئلے پر آپ كے ايمان  ويقين كے بقدر ہونى چاہيئے، ہم آپ كے ساتھ  ہيں، ہم  آپ كى  مدد سے اپنا ہاتھ  ہر گز نہيں كھينچيں گے۔

خيال رہے كہ ازہر شريف نے شروع سے ہى امريكى انتظاميہ كے اس باطل فيصلے كے تئيں ايك فيصلہ كن موقف اختيار كيا ہے جس ميں قدس كو صهيونى قابض ڈھانچے كا دار الحكومت تسليم كرنے اور وہاں امريكى سفارت خانہ منتقل كرنے كى بات كہى گئى ہے اور اس نے عالمى امن وسلامتى پر اس فيصلے كے پڑنے والے اثرات سے باربار خبردار بھى كيا ہے۔

Print
6826 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.