اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

نمازِ جمعه  كے بعد جارى ہونے والے ايك فورى بيان ميں شيخ الازہر اہل قدس سے كہہ رہے ہيں:  آپ كى تيسرى بيدارى، آپ كے وطن سے آپ كى محبت، اور اپنے مسئلے پر آپ كے ايمان ويقين كے بقدر  ہوئى چاہئے، ہم آپ كے ساتھ ہيں آپ كى مدد سے  اپنا  ہاتھ ہرگز نہيں كھينچيں گے۔
Anonym
/ Categories: Main_Category

نمازِ جمعه كے بعد جارى ہونے والے ايك فورى بيان ميں شيخ الازہر اہل قدس سے كہہ رہے ہيں: آپ كى تيسرى بيدارى، آپ كے وطن سے آپ كى محبت، اور اپنے مسئلے پر آپ كے ايمان ويقين كے بقدر ہوئى چاہئے، ہم آپ كے ساتھ ہيں آپ كى مدد سے اپنا ہاتھ ہرگز نہيں كھينچيں گے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

دنيا كے ڈيڑھ بلين سے زائد مسلمانوں اور قدس كى قديم مسجدوں اورگرجاگھروں كى وجہ سے اپنے مسلم پڑوسيوں كے ساتھ  جمع ہونے والے ملينوں عرب عيسائيوں كے احساسات وجذبات بھڑكاتے ہوئے اور بين الاقوامى معاہده ناموں كو خطرناك شكل ميں چيلنج كرتے ہوئے اور ايك بے نظير   قدم اٹھاتے ہوئے امريكى انتظاميہ نے شہر قدس شريف كو لٹيرے صهيونى قابض ڈھانچے كا دار الحكومت تسليم كرنے سے متعلق جو اعلان جارى كيا ازہر شريف غم وغصے كے ساتھ اس كى مذمت كرتے ہوئے اور اسے ٹھكراتے ہوئے اس پر نظر ركھے ہوئے ہے۔

ہم ازہر شريف ميں  اور پورے عالم اسلامى كى طرف سے آئينى اور قانونى دونوں اعتبار سے اس باطل اور ناعاقبت انديشانہ اقدام كو كلى طور پر مسترد كررہے ہيں، اور باوركرارہے  ہيں كہ يہ اقدام، ناقابلِ قبول اور واضح  شكل ميں تاريخ كو  غلط اور بے بنياد قرار دے رہا ہے، اور قوموں كے مستقبل كے ساتھ مذاق كر رہا ہے، اور جب تك مسلمانوں كے دلوں  ميں حركت باقى  رہے گى تب تك وه كبھى بھى خاموش  نہيں ره سكتے، تمام لوگ جان ليں كہ قدس اُس مملكتِ فلسطين كا دار الحكومت ہے جس پر لٹيرے صهيونى  ڈھانچے كا قبضہ ہے، يہ شہر اس كے علاوه كچھ اور نہيں  بن سكتا، اور اس كے برعكس كى جانے والى كوئى حركت  ناقابل قبول ہوگى ، اور اس كا انجام بہت برا ہوگا۔

ہم اس باطل فيصلے پر مصر رہنے كى خطرناكى سے پورى طرح خبردار كر رہے ہيں جو تمام مسلمانوں اور دنيا كے تمام امن پسند لوگوں كے دلوں ميں نفرت كى آگ بھڑكا رہا ہے، اور بين الاقوامى امن وسلامتى كے لئے انتہائى خطره بن رہا ہے۔

امريكى فيصلہ ساز يہ جان ليں كہ  دو پيمانوں سے ناپنے ظالم وجابر اور غاصب صہيونى  طاقت كى  حمايت كرنے، عوام كے حقوق اور قوموں كے ورثے اور ان كى تہذيب  وتمدن كو ہڑپ كر لينے جيسى پاليساں، غير متمدن اور غير مہذب پاليساں ہيں اس طرح  كى پاليسوں كو دوام حاصل نہيں ہوسكتا،  يہ  دير يا سوير زائل ہوكر رہيں گى، اور قدس كى عربيت كا مسئلہ  ايسا مسئلہ ہے جو كبھى دم نہيں توڑ سكتا۔

ہم يہاں ازہر كے مصر اور عربيت اور اسلام كے مصر سے   عالم اسلامى كے ملكوں كى حكومتوں اور ان كے رہنماؤں، عرب ليگ، اسلامى تعاون تنظيم اور اقوام متحده سے مطالبہ كر رہے ہيں كہ دبادينے كے لئے فورى طور پر سنجيده نقل وحركت شروع كريں۔

اسى طرح ہم قابلِ نفرت سامراج كى پاليسيوں بين الاقوامى تنظيموں  اور طاقتوں سے اپيل كررہے ہيں كہ وه   ہمارى دنيا پرآنے والى  اس بڑى بين الاقوامى اور انسانى مصيبت كو روكنے كے لئے حركت ميں آئيں۔

اور عالم عربى اور عالم اسلامى كے عوام سے مطالبہ كر رہے ہيں كہ وه ان  نا پاك امريكى صہيونى  منصوبوں  كو مسترد كريں ،  اور قبلۂ أولى، حرمِ ثالث اور نبى آخر  كے مقام ِاسراء مسجد اقصى كے مسئلے سے متعلق صحيح عربى اور اسلامى شعور وادراك  واپس لائيں۔

أخير ميں ہم  مقبوضہ قدس ميں مقيم  اپنے اہلِ خاندان سے كهيں گے كہ  جرآت مندانہ پامردى كو سلامى پيش كر رہے ہيں، اور آپ كے ہاتھ مضبوط  كر رہے ہيں ، اور ديكھئے!  آپ كى تيسرى بيدارى، آپ كے وطن سے  آپ كى محبت، اور اپنے مسئلے پر آپ كے ايمان ويقين كے  مطابق  ہونى  چاہئے، ہم آپ كے ساتھ ہيں، اور ہم آپ كى مدد كرتے رہيں گے۔

اور الله  اپنے  كام پر  غالب ہے  ، ليكن  اكثر لوگ  نہيں جانتے

" فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءُوا وُجُوهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبِّرُوا مَا عَلَوْا تَتْبِيرًا" (سورۂ بنى اسرائيل).

پھر جب دوسرے وعدے كا وقت آيا (تو ہم نے دوسرے بندوں كو بھيج ديا تا كہ) وه تمہارے چھرے پگاڑديں اور بہلى دفعہ كى طرح پھر اسى مسجد ميں گھيں جائيں۔ اور جس جس چيز پر قابو پائيں توڑ    پھوڑ كر جڑ سے اكھاڑ ديں۔

 

Print
6232 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.