اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

امام اكبر شيخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نئے سال کی مناسبت سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے كہتے ہيں: امید ہے کہ 2018 كا سال خیرو سلامتی کا سال ہو۔  اور عفو ودرگزر انصاف اور کمزور و محروم طبقے کی دادرسی کا سال ہو۔
Anonym
/ Categories: Main_Category

امام اكبر شيخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نئے سال کی مناسبت سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے كہتے ہيں: امید ہے کہ 2018 كا سال خیرو سلامتی کا سال ہو۔ اور عفو ودرگزر انصاف اور کمزور و محروم طبقے کی دادرسی کا سال ہو۔

 

 

عزت مآب امام اکبر ڈاکٹر احمد الطیب، صدر  مسلم دانشور کونسل اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا” امید ہے کہ ۲۰۱۸ کا سال تمام انسانیت کے لئے خیر وبھلائى اور سلامتی کا سال ہو۔ آپ نے پوری دنیا میں باہم مل جل کر رہنے ، روادارى کے مفہوم کو عام کرنے اورانتہا پسندی، دہشت گردی اور نسل پرستی کے تمام مظاہر کو یکسر ختم کردینے کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی۔

جناب امام اکبر نے اس بات کی تاکید کی کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہمیں عدل و انصاف جیسی اقدار کو عام کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ اور پوری دنیا کے محروم و کمزور طبقے کی داد رسی كے كام ميں ہم سب كو شريك ہونا ہوگا، اور اسی طرح مختلف معاشروں میں بسنے والے لوگوں کے مابین بات چيت كى ثقافت کو عام كرنا ہوگا۔

عزت مآب امام اکبر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ: پچھلے چند سالوں کے تجربے، بلکہ قدیم و جدید تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انسانیت كى سلامتى اور آسودهِ حالى ميں كسى بھى قسم كى تفريق اور امتياز كى كوئى گنجائش نہيں ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ: دنیا کا ایک حصہ تو خیر و آسوده حالى سے لطف اندوز ہورہا ہو، لیکن اسی دنیا کا دوسرا حصہ محرومی اور انتشار کی آگ میں جل رہا ہو۔

یہ معاملہ بین الاقوامی برادری اور اس کی سرگرم قوتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دنیا کو بھوک، فقر وفاقے اور بے اعتنائى سے خالى كرنے كے لئے سرگرمى كے ساتھ حركت ميں آئيں؛ چنانچہ افریقہ کی قحط سالی، برما میں جاری نسل کشی اور بربریت، فلسطین پر قبضہ، فلسطینی عوام کے حقوق سلب کرنے اور ان کے مقدس مقامات ان سے چھين لينے كى كوششں وغيره  ؛ یہ سب وہ ايسے ضروری مسائل ہیں جن كو نئے سال ميں دنيا كى دلچسپوں ميں سرفہرست ہونا چاہيئے۔

اور امام اکبر اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ: یہ نیا سال ہمارے محبوب ملک مصر اور تمام عرب و مسلم دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لئے محنت و عمل کا سال ہو، اور ہم اپنے گردوپيش كى دنیا کی ترقی کے لئے بھی مل کر کام کریں، تاكہ پورى انسانيت كا مستقبل بہتر ہو، اور اسے امن وسلامتى اور آسوده حالى حاصل ہو۔

Print
4780 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.