اُردو (پاکستان)

ازہر سينٹر برائے "ترجمہ" اسلام كى اعتدال پسندى كو متعارف كرانے كا ايك اہم اور معتبر ذريعہ ہے

 

امام اکبر نے چرچ پر ہوئے حملے کی مذمت کی، اور مسلمانوں کو مسیحی بھائیوں کے ساتھ کرسمس کی تقریبات میں شریک ہونے کی دعوت دی.
Anonym
/ Categories: Main_Category

امام اکبر نے چرچ پر ہوئے حملے کی مذمت کی، اور مسلمانوں کو مسیحی بھائیوں کے ساتھ کرسمس کی تقریبات میں شریک ہونے کی دعوت دی.

امام اکبر نے چرچ پر ہوئے حملے کی مذمت کی، اور مسلمانوں کو مسیحی بھائیوں کے ساتھ کرسمس کی تقریبات میں شریک ہونے کی دعوت دی.

امام اکبر شیخ الازہر عزت مآب ڈاکٹر احمد الطیب نے حلوان میں جمعہ کے دن  مارمینا چرچ پر  دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت كی ہے، جس میں پولیس اور مسیحی برادری کے لوگ زخمی اور جان بحق ہوئے ہیں۔

امام اکبر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کرسمس کی تقریبات کے دوران مسیحی برادری پر اس طرح کے ناپسندیدہ حملے معمول کا ہدف بن گئے ہیں، جو عیسائیت کے پیروکاروں سے زیادہ وطن اور اس کی وحدت کو نشانہ بناتے ہیں۔ چنانچہ ان حملوں کا زبردست جواب ان کے اس ہدف کو ناکام بنانا ہے، اور اس پیار و محبت پر مزید اصرار کرنا ہے جو مسلمانوں اور مسیحی برادری کو باہم جوڑے ہوئے ہے۔

امام اکبر نے تمام مصری عوام کو ان گھٹیا سازشوں کا مقابلہ کرنے، اور کرسمس کی ان خوبصورت گھڑیوں میں مسلمانوں کو مسیحی برادری کے ساتھ برابر شریک ہونے کی دعوت دی

اور عزت مآب امام اکبر نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجلہ کی دعا کی۔

Print
5555 Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

أقسم بالله العظيم أن أكون مخلصًا لديني ولمصر وللأزهر الشريف, وأن أراقب الله في أداء مهمتى بالمركز, مسخرًا علمي وخبرتى لنشر الدعوة الإسلامية, وأن أكون ملازمًا لوسطية الأزهر الشريف, ومحافظًا على قيمه وتقاليده, وأن أؤدي عملي بالأمانة والإخلاص, وأن ألتزم بما ورد في ميثاق العمل بالمركز, والله على ما أقول شهيد.