مياں بيوى كے درميان محبت اور ہمدردى

  • 2 نومبر 2017
مياں بيوى كے درميان  محبت اور ہمدردى

فرمانِ الہى ہے "اور ہر چيز كو ہم نے جوڑا جوڑا پيدا كيا ہے تاكہ تم نصيحت حاصل كرو" (سورهء ذاريات: ۴۹) اس آيت سے واضح ہوتا ہے كہ تخليقى اعتبارسے قاعده زوجيت ميں اس كائنات كى ہر جاندار اور بے جان چيز شامل ہے ليكن جاندار چيزوں ميں الله تعالى كى مشيت يہ ہے كہ وه باقى رہیں اور ان ميں اضافہ ہوتا رہے الله تعالى نے فرمايا ہے "اس كى نشانيوں ميں سے ہے كہ تمہارى ہى جنس سے بيوياں پيدا كيں تاكہ تم ان سے آرام پاؤ اس نے تمہارے درميان محبت اور ہمدردى قائم كر دى، يقينا غور وفكر كرنے والوں كے لئے اس ميں بہت سى نشانياں ہیں" (سورهء روم: ۲۱)

          اس سے معلوم ہوتا ہے كہ مياں بيوى كے ازدواجى تعلق ميں تين چيزيں بنيادى اہميت كى حامل ہیں اور وه نفسياتى سكون وراحت، مودت اور رحمت ہیں-

سكون كا  كيا مطلب ہے؟

          سكون كا مطلب "اطمينان" ہے، عربى كا يہ لفظ "سكينہ" سے  مشتق ہے، جسے قرآن كريم نے كئى بار اطمينان اور ذاتى امان كے مفہوم ميں ذكر كيا ہے .

مودت كے معنى ؟

          مودت كا  مطلب "محبت" ہے، اس سے مراد  مياں بيوى كے دلوں ميں محبت والفت كے جذبات ہیں ان جذبات واحساسات كو ايكـ نہايت  بلند مقام  حاصل ہے جو تعلق زوجيت كى عفت وحرمت اور تقدس كے لحاظ سے ان كو الله تعالى كى نشانيوں ميں شمار كرتى ہے-

Image

رحمت كيا ہے؟

          رحمت، اسلامى اقدار ميں سرِ فہرست ہے اور قران مجيد ميں بهى سب سے  زياده  اسى عظيم صفت كا ذكر آيا ہے، الله تعالى  كى پاك ذات سے بهى يہى صفت   كثرت سے منسوب  رہتى ہے.

          اگر ازوداجى تعلق ان اقدار پر استوار ہوں تو اس كا مطلب يہ ہے كہ الله تعالى كے نزديكـ اس ازدواجى تعلق  كا مقام و مرتبہ نہايت مقدس ہے، كيونكہ يہى انسانى معاشروں كے قيام كى بنياد ہے، لہذا اس تعلق اور رشتہ  كى توہین يا خلاف ورزى نہیں ہونى چاہئے جسے قرآن كريم نے "پختہ عہد" قرار ديا ہے، ايك ايسا عہد جس كى قوت سے معاشرے مضبوط بنتے ہيں اور جس كى پختہ بنياد ہى ايك اچهے اور روشن مستقبل كى ضامن ہے .

يہ  قلم نگارى انسان اور اقدار اسلامى تناظر ميں كى كتاب سے

 

Print

Please login or register to post comments.

 

اللہ تعالیٰ نے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟
منگل, 3 جون, 2025
اللہ نے زلزلے اور آتش فشاں جیسے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟ یہ سوال دو پہلو رکھتا ہے:     1.    اللہ تعالیٰ نے ایسی قدرتی آفات کیوں پیدا کیں جو انسان کی زندگی کو تباہ کر دیتی ہیں؟   ...
کیا واقعی جادو انسان کی زندگی پر قابو پا سکتا ہے؟
پير, 2 جون, 2025
قرآنِ کریم میں جادو کا ذکر موجود ہے، اور حالیہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہت سے افراد کہتے ہیں: “میری زندگی میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں، رشتے نہیں بن رہے، یا کام میں ناکام ہو رہا ہوں، اس کی وجہ...
تکبر، انتہاپسندی اور حقیقی تقویٰ: ایک فکری و اخلاقی تجزیہ
جمعه, 23 مئی, 2025
  اسلام ایک ایسا دین ہے جو روحانی پاکیزگی اور اخلاقی بلندی کا علمبردار ہے۔ اس کی تعلیمات کا جوہر انسان کو عاجزی، انکساری اور دوسروں کے لیے خیرخواہی کی راہ پر گامزن کرنے میں مضمر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں تکبر اور غرور کو سختی سے ممنوع...
1345678910Last

شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
جمعرات, 28 اپریل, 2016
شاہ بحرین : حقیقی اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لۓ ازہر شریف کے کردار کی اہمیت کی تعریف بیان کرتے ہیں۔ آج فضیلت مآب امام اکبر نے شاہ بحرین "حمدین عيسى آل خلیفہ" اور ان کی رفقت میں موجود وفد کا استقبال کیا جو آج کل قاہرہ کے دورے پر ہیں۔...
امام اکبر کے مونستر شہر میں تاریخی ہال "السلام" کے دورے کے دوران: "معاشروں کے مابین امن وامان، انٹر ریلجس ڈائیلاگ سے شروع ہوتا ہے"
جمعرات, 17 مارچ, 2016
جرمن شہر مونستر کے میئر کی دعوت پر فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  نے  تاریخی "السلام" ہال کا دورہ کیا جس میں 1648ء میں عقائدی جنگ کو ختم کرنے کے لۓ امن وسلام کے معاہدے پر...
مونسٹر یونیورسٹی میں امام اکبر کا خیر مقدم..
جمعرات, 17 مارچ, 2016
امام اکبر کچھ دیر بعد "مذاہب میں امن وامان کی بنیادیں" کے عنوان سے ایک تقریر پیش کریں گے۔ فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  "مذاہب میں امن وامان کی بنیادیں" کے عنوان سے ایک...
First45679111213

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
1345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1345678910Last