افواہوں كا خطره

افواہوں كا خطره رمضان المبارك كے مہينہ ميں مرصد الازہر برائے انسداد انتہاپسندى افواہوں اور اس كے خطرے كے بارے ميں (12) مختلف زبانوں ميں ايک كمپين كا آغاز كرے گا،جس كا مقصد اس بات پر تاكيد كرنا ہے كہ اسلام كى ميانہ روى اور اعتدال پسندى اس امر كا تقاضا كرتى ہے كہ ہم كسى بھى خبر كو سننے اور اس پر يقين كرنے سے پہلے اس كے بارے ميں اچھى طرح جانچ پڑتال كريں۔ اسلامى نقطہ نظر سے معاشرے ميں افواہيں پھيلانا ايک جرم ہے، كيونكہ اس سے لوگوں كے درميان نفرت اور عداوت كا شعور پيدا ہوتا ہے، قرآن مجيد ميں افواہيں پھيلانا ايک شيطانى عمل ہے، اس شيطانى عمل پر كئى دہشت گرد تنظميں بھى اعتماد كرتى ہيں۔ہمارا ہدف قرآن حكيم كے احكامات اور حديث نبوى كى روشنى ميں ايك ضابطہ اخلاق طہ كرناہے تاكہ ہمارا معاشره انتشار پسندى كو نہيں بلكہ اتحاد،محبت اور تعاون سے ترقى كى راه ميں آگے بڑھنے كو اپنا نصب العين بنائے۔