لفظ"جہاد" يا اس سے مشتق الفاظ كا ذكر قرآن پاك ميں اكتيس (31) دفعہ ذكرا ہوا ہے جبكہ "حرب" (جنگ) كا ذكر صرف چار بار ہوا ہے.
قرآن مجيد اور سنتِ محمدى ميں " جہاد كے معنى " "قتال" كے معنى سے مختلف ہيں؛ " قتال" كا مطلب جنگوں ميں ہونے والى مسلح ( اسلحہ اور ہتهياروں كے ساتھ) لڑائى ہے جبكہ جہاد كا مطلب دشمن كے خلاف مزاحمت يا اس كا سامنا كرنا ہے سوائے كہ يہ دشمن كوئى حملہ آور شخص ، ملك يا شيطان كيوں نہ ہو، ہر مومن كا اس كے خلاف جہاد كرنا فرض ہے.