زمين ميں فساد پهيلانے كا حكم، اُس كا خطره، اُس پر مرتب آثار اور اُس كى عقوبت

  • | جمعرات, 22 دسمبر, 2016

زمين  ميں فساد پهيلانا تمام انبياء اور رسولوں كى دعوت كے سراسر خلاف ہے كيونكہ الله كى طرف سے بهيجے گئے تمام انبياء اور رسل اہم ترين مقصد  زمين  كى صلاح اور تعمير، لوگوں كى راحت وسكون اور دنيا ميں نيكى پهيلانا تها. نيز تمام آسمانى شرائع نے زمين ميں فساد   پهيلانے كو حرام قرار ديا ہے اور اس پر تمام   علماء كا مكمل اجماع ہے اور دين اسلامى نے صاف طور پر چوده صديوں سے اُس كا اعلان بهى كيا تها. ارشاد الہى ہے " ولا تفسدوا في الأرض بعد اصلاحها  ذلكم  ان كنتم مؤمنين" ( الأعراف: 85)

فساد يا  افساد كا كوئى مذہب اور كوئى مذہب اور كوئى وطن نہيں ہوتا. يہ  مسلمانوں اور غير مسلمانوں دونوں سے صادر يا سرزد ہو سكتا ہے عرب ہوں يا عجم – دونوں – زمين ميں فساد پهيلانے كا نسب بن سكتے ہيں – دور  حاضر ميں فساد كى سب سے خطرناك صورت "دہشت گردى" ہے كيونكہ دہشت گردى ، ميں وه تمام جارحانہ طريقے شامل ہيں جن كو اسلام نے حرام قرار ديا اور جس سے مسلمانوں كو خبر دار اور منع بهى كہا ہے .

پس مسلمانوں كو قتل كرنا ، معصوم لوگوں كو ڈرانا يا مارنا اُن كے گهروں كو برباد كرنا اسلام كى تعليمات كے بالكل خلاف ہے اور ايسا طرنے والا اپنى اُمت كے ساتھ در اصل غدارى كرتا ہے اور اسلام كى صحيح صورت كى تبليغ كرنے كے بجائے ، اُس كى صورت كو بگاڑتا ہے . يہ لوگ اسلام كے حقيقى نقطۂ  نظر سے نہايت دور ہيں، ان كے پاس نہ علم ہوتا  اور نہ  ہى تجربہ. ان لوگوں  كا غرض يا مقصد  اگر دين  كى خدمت  ہے توجہ  ان كو جانتا چاہے كہ ان طريقوں سے وه اپنے دينِ يا اپنى شريعت كى خدمت نہيں كر رہے  بلكہ اُس كو نقصان ہنچارہے  ہيں كيونكہ الله كى شريعت كى نصرت دنيا ميں فساد پهيلانے ، اپنے آپ كو يا دوسروں كو مارنے سے يا اپنى جان قربان كرنے  سے  نہيں ہوتى. اسلام تو لوگوں  كى حفاظت كے لئے نازل ہوا . دنيا ميں امن وعدالت اور احسان پهيلانے كے لئے نازل ہوا اور جو كوئى بهى اس كے خلاف جلتا ہے وه در اصل الله كے اس حكم كا مستحق اور حقدار ہو گا:

" إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ويسعون في الأرض فساداً أن يقتلوا أو يصلبوا أو تقطع أيديهم وأرجلهم من خلاف أو ينفوا من الأرض ذلك لهم خوف الدنيا. ولهم في الأخرة عذاب عظيم. ( المائدة : 33)

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.