ازہر شريف كا بيان اليكٹرك شاكـ سے مارے گئے جانور كا كهانا حلال نہیں ہے

  • | بدھ, 12 اگست, 2015
ازہر شريف كا بيان اليكٹرك شاكـ سے مارے گئے جانور كا كهانا حلال نہیں ہے

ميڈيا كے چند وسائل نے علمائے ازہر سے ايكـ فتوى منسوب كيا ہے جو كہ جانوروں كو مارنے ميں اليكٹرک شاک كے استعمال كو جائز قرار ديتا ہے ـ يہ فتوى ازہر شريف سے ہرگز صادر نہیں ہوا اور اس كى وضاحت كے لئے ہم نے درج ذيل بيان ديا ہے:
اول: جانور كو مكمل طور پر مارنے كے لئے اليكٹرک كرنٹ كا استعمال نا جائز ہے.
دوم: اگر جانور كنٹرول سے باہر ہوجانے تو اُس كو قابو كرنے كے لئے ہلكا سے اليكٹرک شاک استعمال كيا جاسكتا ہے تاكہ اس كو بعد ميں  ذبح كيا جاسكے اور ماہرين نے اس كے بهى بعض شرائط مقرر كیے  ہیں جو كہ درج ذيل ہیں.
1-    جانور كے سركے دونوں حصوں پر اليكٹرک پول ( راڈ )  ركهے جائيں.
2-    جانور كے سائز اور طاقت كے مطابق اليكٹرک فولٹ كا درجہ ۱۰۰ سے 400 تک ہونا چاہے.
3-    بهيڑ كے لئے استعمال ہونے والى اليكٹرک كرنٹ كى قوت 0.75 امپير سے ۱ امپير تک، جبكہ گائے كے لئے ۲ امپير سے 2.5 امپير تک ہونى چاہیے.
4-    اليكٹرك كرنٹ كا استعمال زياده سے زياده چهـ (6) سيكنڈ تک ہوتا چاہیے.
5-    حلال كرنے والے جانور كو چكرانے كے لئے ٹيكا يا ہتهوڑا استعمال كرنا غير جائز ہے.
6-    مرغيوں كو اليكٹرک شاک دے كر چكرانا غير جائز ہے كيونكہ ثابت ہوا ہے کہ اُن ميں سے اكثر كى ذبح سے پہلے ہی موت ہوچكى ہوتى ہے.
ان تمام ضوابط وشرائط كو مدّ نظر ركهتے ہوئے جانوروں كو مارنے كے لئے اليكٹرک شاک كا استعمال غير جائز ہے اور اس سلسلے ميں كسى كى رائے اُس كا اپنا ذاتى نقطہء نظر ہے اور ازہر شريف سے اُس كى نسبت صحيح نہیں ازہر شريف اس بات كى تاكيد كرتا ہے كہ حلال گوشت صرف ذبح ہونے والے جانور ہی كا ہوتا ہے.

 

Print
Tags:
Rate this article:
1.0

Please login or register to post comments.