اٹلی سے سرکاری دعوت کے بعد ۔۔۔۔ امام اکبر شیخ ازہر کی اٹلی کے صدر سے ملاقات اور پارلیمنٹ میں خطبہ دینے کے لۓ تیاریاں

  • | جمعرات, 12 مئی, 2016
اٹلی سے سرکاری دعوت کے بعد ۔۔۔۔ امام اکبر شیخ ازہر کی اٹلی کے صدر سے ملاقات اور پارلیمنٹ میں خطبہ دینے کے لۓ تیاریاں

فضیلت امام اکبر شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب آئندہ دنوں میں اٹلی کے دار الحکومت روما کی زیارت کریں گے جس میں ان کی اٹلی کے صدر "سیر جو ماتاریلا" سے ملاقات ہوگی، زیارت کے دوران مشترکہ اہم مسائل کے بارے میں مباحثات بھی ہوگی۔
فضیلت امام اکبر اٹلی پارلیمنٹ کے سامنے "امن وامان اور مذاہب" کے عنوان سے ایک خطبہ دیں گے جس میں وہ تمام انبیاء اور رسل کے امن وسلامتی کے پیغام کی اہمیت، میانہ روی، تشدد اور انتہا پسندی کو ترک کرنے اور بقاۓ باہمی جیسی اہم قدروں پر بات کریں گے۔
فضیلت امام اکبر کی یہ زیارت مشرق اور مغرب کے درمیان ایک مہذب مکالمے کی کوششوں اور اس کی تقویت کے سلسلے کی ایک کڑی مانی جا سکتی ہے جس کا مقصد دوسروں کے احترام جمہوری اصولوں کے استحکام اور تمام انسانوں کے آرام وسکون سے جینے کے حق پر تاکید کرنا ہے۔

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.