سكاى نيوز كے ساتھ انٹرويو ميں امامِ اكبر شيخِ ازہر نے كہا ..

  • | پير, 16 نومبر, 2015
سكاى نيوز كے ساتھ  انٹرويو ميں امامِ اكبر شيخِ ازہر نے كہا ..

سكاى نيوز كے ساتھ  انٹرويو ميں امامِ اكبر شيخِ ازہر نے كہا :
پارس ميں جو ہوا ہے  ايك سنگين جرم ہے جس سے ہر مذہب انسان يا تہذيب برى ہے .
ہم فرانس كے صدر،  فرانسيسى قوم اور خاص طور پر  متاثرين كے اہل كاروں كو تعزيت پيش كرتے ہيں ، ہمارى الله سے دعا ہے كہ متاثرين جلد صحت ياب ہو جائيں ، ان دہشت  گرد  كاروائيوں كو اسلام سے منسوب كر نے سے ہميں بہت دكھ  ہوتا ہے .
ميں آپ كو خطبہ الوداع ميں رسول پاك حضرت محمد صلى الله عليہ وسلم كے آخرى الفاظ سنانا پسند كروں گا :" تمہارا خون تمہارے مال اور تمہاری عزت ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہے جیسے اس دن کی حرمت ، اس شہر اور اس مہینہ کی حرمت ہے".
ميں مغرب كے رہنے والوں كے خوف سے اچهى طرح واقف ہوں  اور اُن كے ڈر كو خوب پہنچانتا ہوں . يہ دہشت گرد  اپنے آپ  كو يا ہميں نقصان پہنچانے سے پہلے اسلام كو نقصان پہنچاتے ہيں ليكن تمام مذاہب اور اديان ان جرائم سے برى ہيں  كسى شخص يا كسى گروه كے افعال يا كاروائيوں كى وجہ سے مذہب پر الزام لگانا سراسر غلط ہے .
ميں، ازہر كے علماء اور اُس كے طلبا ان جرائم كى شديد مذمت كرتے ہيں كيونكہ كوئى بهى دين ، عرف ، تاريخ يا تہذيب ايسے المناك جرائم كى تائيد نہيں كرتا .
ان جرائم كى مواجہت كے لئے  ازہر شريف غير معمولى اقدامات اُٹهارہا ہے . مسلم علماء كونسل كے ساتھ شريك ہو كر ہم نے دنيا كے 13 مختلف ملكوں ميں كاروانانِ  امن بهيجے ، دينى خطاب ميں تجديد كى ضرورت كو مدد نظر ركهتے ہوئے ازہر شريف ميں پڑهائے جانے والے كو رسز پر نظرِ ثانى كى ، كئى كانفرنسوں كا انعقاد ہوا . امن  وسلامتى اور اسلام كا صحيح مفہوم لوگوں تك پہنچانے كے لئے گليوں اور عام جگہوں ميں بهى قافلے بهيجے  جاتے ہيں.

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.