شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

  • | جمعرات, 28 اپریل, 2016
شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شاہ بحرین :
حقیقی اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لۓ ازہر شریف کے کردار کی اہمیت کی تعریف بیان کرتے ہیں۔

آج فضیلت مآب امام اکبر نے شاہ بحرین "حمدین عيسى آل خلیفہ" اور ان کی رفقت میں موجود وفد کا استقبال کیا جو آج کل قاہرہ کے دورے پر ہیں۔ شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے بیان کیا کہ بحرین کے بادشاہ شاہ حمدین عيسى کا ازہر شریف میں تشریف آوری کا مطلب نہ صرف اس ادارے کی قدر دانی ہے بلکہ دنیاۓ اسلام کے سو سے زیادہ ملکوں کی قدر دانی ہے جو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ازہر شریف میں تعلیم حاصل کرنے کے لۓ بھیجتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحرین کے بادشاہ نے انصاف پسندی اور دانشمندی کے ساتھ حکمت اور دور اندیشی سے کام لے کر اپنے ملک کے مسائل حل کۓ ہیں۔
علاوہ ازیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ بحرین مختلف ثقافات اور افکار ومذاہب کا گہوارہ ہے اور اس تنوع کا اثر بحرینی شخصیت پر صاف ظاہر ہوتا ہے جو کہ دور حاضرہ میں موجود چیلنجز کے ساتھ پیش آنے کی قدرت رکھتی ہے۔
اپنی جانب سے شاہ بحرین نے شیخ ازہر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مملکت بحرین کی وحدت کے لۓ ان کے موقف کو بھی سراہا۔ علاوہ از آں انھوں نے بیان کیا کہ ازہر شریف اپنی وسطیت اور اعتدال پسندی سے معروف ہے۔
اور اس عظیم ادارے کے علماء ایک ہزار سال سے زائد عرصہ سے اسلام کی خدمت، اسلامی ثقافت کی تعزیز اور فضیلت اور رواداری جیسی قدروں کو نشر کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحرینی قوم ازہر شریف اور اس کے علماء کو بڑی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے امام اکبر کی بحرین کے دورہ کا ذکر بھی کیا اور ان کو دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی۔

 

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.