بیرون مصر جامعہ ازہر کی کوئی شاخ نہیں ہے

  • | منگل, 30 مئی, 2017
بیرون مصر جامعہ ازہر کی کوئی شاخ نہیں ہے

الازہر یونیورسٹی دنیا کی سب سے قدیم ترین یونیورسٹی ہے، بیرون مصر اسکی کوئی شاخ نہیں ہے، وہ اپنے نام اور وصف کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی مرجع ہےجہاں دنیا بھر سے لاکھوں افراد تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں، اور اس سے ایسے ایسے علماء اور نامور سربراہ فارغ التحصیل ہوئے ہیں جنہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر معرفت اور تہذیب کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا. 

گزشتہ دنوں میں ہندوستانی میڈیا میں دیگر خبروں کے مطابق ہندوستان میں ایک ایسی یونیورسٹی کا افتتاح ہوا ہے، جو جامعہ ازھر ہند کے نام سے موسوم ہے، اسلئے ازھر شریف اس بات کی وضاحت اور تاکید کرتا ہے کہ  یونیورسٹی اور جامع کے طور پر  جامعہ ازہر ہند کے نام سے موسوم ادراے سے ازھر شریف کا کوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کوئی ایسا کالج ہے جو اسکے تابع ہو ، پس ازہر شریف اور اس نومولود جامعہ کے درمیان کوئی تعلق نہیں، اور ازہر شریف اس سلسلے میں ضروری قانونی کارروائی کے لئے اقدامات کرے گا، جس کا مقصد ازہر شریف  کے نام کی فکری ملکیت کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے.

Print
Tags:
Rate this article:
5.0

Please login or register to post comments.