خدا اور خوبصورتى

  • | پير, 17 جولائی, 2017
خدا اور خوبصورتى

"بے شک الله تعالى خوبصورت ہے اور وه خوبصورتى كو پسند كرتا ہے"

جب الله تعالى خوبصورتى كو پسند كرتا ہے جيسا كہ حديث مبارک ميں آيا ہے تو انسان جسے الله تعالى نے بہترين شكل ميں پيدا كيا ہے، اس كى خصوصيت بهى يہى ہے كہ وه حسن وجمال كو پسند كرتا ہے، مگر فرق يہ ہے كہ الله تعالى ہر قسم كے حسن وجمال كا خالق ہے اور انسان ميں حسن وخوبصورتى كى محبت بهى اسى كى تخليق ہے.

Image

      بيان كيا جاتا  ہے كہ خوبصورتى ايک ايسى صفت ہے جو چيزوں ميں ظاہر ہوتى ہے اور دلوں كو خوش كرتى ہے اور قرآن كريم كى كئى آيات كريمہ اصحابِ بصيرت كو اس كائنات ميں عمدگى ومہارت اور اس كى خوبصورتى كى طرف متوجہ كرتى ہیں، انسان حسن وجمال كو پسند كرتا ہے خواه وه اشياء ميں ہو يا اشخاص ميں ہو. الله تعالى نے كہا: (الله رحمن كى پيدائش ميں كوئى بے ضابطگى نہ ديكهے گا، دوباره نظريں ڈال كر ديكه لے كيا كوئى شگاف بهى نظر آرہا ہے).

جس طرح انسان كى تخليق ميں خوبصورتى ہے اسى طرح دنيا ميں موجود تمام کائنات اور جانوروں ميں بهى حسن وجمال ہے، ارشاد ربانى ہے (اور ان ميں تمہارى رونق بهى ہے جب چرا كر لاؤ تب بهى اور جب چرانے لے جاؤ تب بهى) (سورهء النحل: ۶). اسى طرح اخلاقيات وسلوكيات كو بهى حسين وجميل ہونا چاہیے جس طرح کہ عفو ودر گزر كا معاملہ ہوتا ہے، فرمان بارى ہے (پس تو حسن وخوبى اور اچهائى سے در گزر كر لے) (سورهء حجر: ۸۵). اور صبر ميں بهى (پس تو اچهى طرح صبر كر) (سورهء معارج: ۵)

Image

اگر ايک طرف اسلام حسن وجمال (ہر قسم كى نيكى وبهلائى اور خوبصورتى) كى ترغيب ديتا ہے تو دوسرى طرف وه ہر قسم كى برائى وبدصورتى اور عيوب كو ناپسند كرتا ہے اور اس كى ترديد بهى كرتا ہے. خوبصورت زندگى ہر چيز كو خوبصورت بناديتى ہے اور وه معاشره جس ميں خوبصورتى اور نيكى وبهلائى عام ہو، اسى ميں خوبصورت ذوق، عمده فن، اچهے اعمال، اعلى اخلاق اور اچهے ادب وسلوک عام ہوتے ہیں.

Image

خوبصورتى كے احساس كا تعلق آس واميد، زندگى ميں آگے بڑهنے، لوگوں سے محبت اور عملِ خير انجام دينے سے بهى ہوتا ہے يہى وجہ ہے كہ اسلام نے مسلمانوں ميں حسنِ ذوق كى تربيت وتعليم كا اہتمام كيا ہے اور اس بات پر تاکید کی ہے کہ اللہ رب العزت نے اس گلزار ہستی کی ہر چیز کو ایک خاص مقدار اور ایک خاص غرض کے لئے بنایا ہے اور اس ميں خوبصورتی کا خاص خیال رکھا ہے اسی لۓ اللہ کا انسان سے بھی یہی تقاضا ہے کہ وہ شکل و ہیت اور اخلاق وتربیت میں بھی حسن وجمال کا لحاظ رکھے، اپنی صفائی کا خیال رکھے، اپنی زبان سے اچھے الفاظ نکالے، برے افعال سے دوسروں کو محفوظ رکھے اور یہ بخوب جان لے کہ اس کو اپنا کر وہ نہ صرف لوگوں سے قریب ہوتا ہے بلکہ اللہ سے بھی قربت حاصل کرنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ اللہ حسین وجمیل ہے اور حسن وجمال کو پسند کرنے والا ہے۔

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.