ان کا دعوی ہے کہ فوج اور پولیس کے اہل کاروں کو قتل کرنا جہاد ہے !!‏

  • | پير, 23 اکتوبر, 2017
ان کا دعوی ہے کہ فوج اور پولیس کے اہل کاروں کو قتل کرنا جہاد ہے !!‏

جہاد ان مجرموں کے جھوٹے دعووں سے سراسر بری ہے، دراصل جہاد کے حقیقی مفہوم سے یہ قاتل مکمل طور پر انجان ہیں، کیونکہ جہاد کا مطلب ہر اس چیز کے خلاف جہاد کرنے کے ہیں جو نفس (خود) کو، دوسروں کو یا کائنات کو نقصان پہنچاتا ہو۔

شیطان (جو انسان کا سب سے بڑا دشمن گردانا جاتا ہے) کے خلاف جہاد کرنا بھی ایک قسم کا جہاد ہے، علاوہ ازیں حملہ آوروں کی جارحیت کو روکنا "جہاد اعظم" مانا جاتا ہے، پس جہاد " جارحیت" اور "ظلم" کا نہیں بلکہ جارحیت اور ظلم کو روکنے کا نام ہے۔

فوج یا پولیس کے اہل کاروں کے خلاف ہونے والی یہ مجرمانہ کاروائیاں جہاد نہیں بلکہ دہشت گردی اور جہاد کے مفہوم اور اصل صورت کو مسخ کرنے کی کوششیں ہیں۔

حقیقی جہاد تو فوج اور پولیس کے دلير اور مومن افراد دہشت گردی کے خاتمے، گھروں، جانوں ، مال اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے کررہے ہیں۔

میرے بھائی! ان کے اس دھوکہ میں کبھی نہ آئیں کہ فوج اور پولیس کے افراد کو قتل کرنا جہاد ہے۔ یہ جہاد نہیں بلکہ بربادی اور دہشت گردی ہے، اسی لئے معاشرے کے تمام افراد کو اس کے خاتمہ کے لئے ایک بنا ہوگا۔ ہماری اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارے ملک  كى پاك سرزمين اور اسكى عظيم قوم كومحفوظ رکھے۔  

Print
Tags:
Rate this article:
5.0

Please login or register to post comments.