وقت كى قيمت

  • | بدھ, 26 ستمبر, 2018
وقت كى قيمت

بلا شبہ وقت ايک بنيادى تہذيبى قدروقيمت ہے. ہمارے دين نے اس كے بارے ميں خبر دار كيا ہے اور ہمیں اس كى پابندى اور اچهے استعمال پر ابهارا ہے الله تعالى نے قرآن كى بہت سى آيتوں ميں وقت كى قسم كهائى ہے جس سے انسان كى زندگى ميں اس كى قيمت كا اندازه ہوتا ہے، قرآن پاک كى ديگر آيات ميں فجر، چاشت، عصر، رات اور دن كى قسم ہے جو وقت كا حصہ ہے، اور الله تعالى كسى چيز كى قسم اس كى عظيم حكمت كى وجہ سے ہی كهاتا ہے تاكہ لوگوں كو تعليم دے-

ہمارے آبا واجداد كى ايک بہت مشہور كہاوت ہے: وقت تلوار كى مانند ہے اگر ہم اسے نہيں كاٹيں گے تو وه ہميں كاٹ ديتا ہے، اسى طرح يہ بهى كہا جاتا ہے كہ وقت سونے كے مانند قيمتى ہے، اس كا مطلب يہ ہے كہ ہميں وقت كو مفيد كاموں ميں صرف كرنا چاہئے، جسے قرآن مجيد "عمل صالح" سے تعبير كرتا ہے اور اس ميں ہر وه كام شامل ہے جو انسان اپنى زندگى ميں الله كى خوشنودى كيلئے، لوگوں كو نفع پہنچانے اور نقصان سے روكنے كيلئے كرتا ہے خواه وه دينى كام ہويا دنياوى!

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.