اسلام امن كا پيغام

  • | جمعرات, 14 مارچ, 2019
اسلام امن كا پيغام

     امن و امان   ايك انسانی ضرورت ہے،، قرآن مجید میں نعمتِ امن کو اللہ تعالی نے بطور احسان بھی جتلایا ہے، فرمایا: " أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ "(العنكبوت: 67)، ترجمة:   (کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے اور لوگ اس کے گرد ونواح سے اُچک لئے جاتے ہیں).
اس لئے امن و امان ايك  بہت بڑی نعمت ہے،  اور  اس كا  زوال  كسى  بهى قوم كے لئے ايك بہت بڑی سزا ، امن ہی ہے جس كی وجہ سے لوگ اپنی جان، مال، عزت، اور اہل خانہ کے بارے میں پُر اطمینان رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تعمیر وترقی کیلئے امن بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اسی میں ذہنی سکون، اور حالات کی درستگی پنہاں ہے.

اسلام نے سارے عالم كو امن وسلامتى كا سبق ديا ہے، اسلام سے قبل سارى دنيا اندھيرى  وتاريكى ميں ڈوبى ہوئى تھى،  ہر طرف ظلم وزيادتى كا سما تھا،اس سے قبل دنيا امن وامان كانام تك نہيں جانتى  تھى،ليكن جب اسلام آيا تو اس نے سارى دنيا كو منور كيا، اس نے دنيا كو امن وسكون  اور محبت  وپيار سكھايا، اسلام نے  دنيا كو "انسانيت " كا حقيقى  پيغام  ديا،  اس نے اپنى آمد سے  اپنے تمام اصول وضوابط سارى دنيا ميں پھيلا ديے،  اس سے قبل انسانى جانوں  كى كوئى قيمت نہيں تھى،ليكن  اس نے  اپنى  آمد ہى سے انسان كو انسانى جان كى قيمت  سكھائى،اور ايك انسان كے قتل وغارت كوسارى انسانيت كا قتل  بتلايا،انسانى جان كا ايسا وسيع  تصور اس سے قبل كسى مذہب نے كبھى  پيش نہيں كيا  تھا، اسلام كے آنے كے بعد ہى دنيا نے حق وباطل كے  درميان فرق كو پہچانا.

اسلام امن وآشتى كا آفاقى دين ہے، يہ  صرف چند  عبادات اور نظريات كا مجموعہ نہيں بلكہ  ايك مكمل ضابطہ حيات ہے، اسلام آج كے ترقى يافتہ دور كے تمام تقاضوں اور نت نئى ضرورتوں  كو پورا كرنے والا اور آنے والى نسلوں كے حقوق كے تحفظ اور عالمى امن كا ضامن  بهى ہے.اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جو انسانی زندگی کے اعتقادی، فکری، اخلاقی اور عملی تمام پہلوؤں کو اپنی آغوش میں لئے ہوئے ہے، اس بات میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے کہ اسلام خود بھی امن وسلامتی والا دین ہے اور دوسروں کو بھی امن وعافیت کے ساتھ رہنے کى تلقین کرتا ہے، اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے بھیجے ہوئے دین کا نام ہی اسلام پسند کیا ہے اسلام کے معنی ہی سلامتی اور امن وامان کے آتے ہیں، ارشاد باری تعالی ہے:" إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ " (آل عمران:19)، ترجمة:( دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے).

اسلام امن وسلامتی رواداری اور مساوات کا مذہب ہے ،جس میں انسانیت کی فلاح وبہبود ، کامیابی وکامرانی، امن وسلامتی ، طمانینت وسکون کا راز پہناں ہے ،جو لوگ   اسلام كے خلاف طرح طرح  كے پروپيگنڈے   كرتے ہيں،اس كے تقد س كو پامال  كرتے ہيں،  ہر طريقے سے  اس كو بدنام كرنے كى كوشش كرتے ہيں، اور اس سے ہر دہشت گردانہ كار روائيوں  كو جوڑنے كى كوشش كرتے ہيں، انہى لوگوں   كا اسلام سے  كوئى تعلق نہيں  ، اور اسلام ا ن سے برى ہے.

Print
Tags:
Rate this article:
2.9

Please login or register to post comments.