نئى تاريخى دستاويز ات ... فلسطينى عوام كے خلاف قابض صہيونى جرائم كى گواه

  • | جمعرات, 18 جولائی, 2019
نئى تاريخى دستاويز   ات ...  فلسطينى عوام كے خلاف    قابض صہيونى  جرائم كى گواه

صہيونى  اخبار"ہارٹس" نے   اپنے  گزشتہ ہفتہ وارضميمہ ميں   چند  تاريخى دستاويزات كے حوالے سے ايك رپورٹ  شائع كى،   يہ  دستاويزات- 1948ء سے  فلسطينى   زمين پر  صہيونيوں كے قبضے ،  اور فلسطينى عوام  كے حق ميں ان كے قتل عام كے درد ناك جرائم كى  گواه ہيں۔

جديد دور كے بعض مورخين نے صہيونيوں كے ظالم اور وحشى جرائم كے خوفناك چہره كو بے نقاب كرنے كے لئے ان دستاويزات كو شائع كرنا شروع كيا ، جن  ميں  قابض صہيونىوں كى جانب سے فلسطينى عوام  كے نسل كشى اور جبرى نقل مكانى پر مشتمل واقعات كا ذكر كيا گيا ہے .

چار سال پہلے مئى كے مہينے ميں  ايك خاتون  تاريخ دان"تامار نوبيك" كى  نظر،  "جعفات حبيبة" نامى  كالونى  ميں   موجود "ياد يعري" كے ريكارڈ (ارشيف)  ميں ايك تاريخى دستاويز  پر پڑى"جس كو پڑھ كر  اس  كو،  اس كى ہى زبانى " شديد دهچكا لگا! "

يہ د ستاويز   اكتوبر 1948ء ميں   "حِرِ م  "آپريشن ميں مقبوضہ فلسطينى  گاؤں "الصفصاف " ميں ہونے والے  قتل عام كے چند   واقعات كو بيان كرتا ہے، جن ميں (52) مردوں كى   گرفتارى شامل ہے ، ان آدميوں كو ايك دوسرے كے ساتھ باندها   كر ايك خندق ميں پهينكا گيا اور پهر ان پر اندها دهند فائرنگ كى گئى، جس كے نتيجہ ميں خندق ميں موجود سب لوگ جاں بحق ہوگئے. فائرنگ ركنے كے بعد پتہ چلا كہ دس (10) افراد  ابهى تك زنده  ہيں ، عورتوں نے  آكر سپاہيوں سے ان كو چهوڑنے كى  درخواستيں  كيں، ليكن   ان چار سپاہيوں  نے فائرنگ  كو جارى  ركھا....اس  المناك حادثہ كے نتيجہ ميں كُل 61  افراد ہلاك ہوئے  اور عصمت درى  كے تين (3)  واقعات پيش آئے ، جن ميں سے ايك (14) سالہ  لڑكى  بهى تھى، اس كے علاوه  انہوں نے ايك مرده شخص  كى انگلی ميں موجود انگوٹهى لينے كے لئے بے دردى سے اس كى انگلى ہى كاٹ دى ۔

يہ دستاويزات  قابض صہيونىيوں كے جرائم  كى  بہترين گواه ہيں، اور  مرصد الازہر برائے انسداد انتہا پسندى  كى نظر ميں ہيومان رائٹس كے تمام اداروں كا فرض بنتا  ہے كہ  ان  غير انسانى جرائم كو روكنے كے لئے  بين الاقوامى قوانين كو نافذ كيا جائے اور اس مسئلہ كو حل كرنے كے لئے  عالمى برادرى متحد ہو .

 

 

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.