ازہر شريف ميں ملاقات كے دوران امام اكبر اور سعودى عرب كے فرمان روا امتِ مسلمہ كى وحدت كى دعوت ديتے ہیں...

  • | اتوار, 10 اپریل, 2016

ازہر شريف ميں ملاقات كے دوران امام اكبر اور سعودى عرب كے فرمان روا امتِ مسلمہ كى وحدت كى دعوت ديتے ہیں... اور تاكيد كرتے ہیں: دہشت گردى كے مقابلے كے لئے ازہر شريف اور سعودى عرب متحد ہیں

اپنى نوعيت كے پہلے سركارى دورے ميں...

فضيلت مآب امام اكبر شيخِ ازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب نے خادم حرمين شريفين شاه  سلمان بن عبد العزيز جو آج كل مصر كے دورے پر ہیں كا استقبال كيا ملاقات ميں اُمتِ مسلمہ اور عرب دنيا كے مسائل اور تشد د اور دہشت گردى كے سامنے اور مقابلے كے لئے طريقہء كار وضع كرنے كے متعلق بات چيت كى گئ.

ملاقات كے دوران فضيلت مآب امام اكبر اور سعودى عرب كے فرمان روا نے عرب اور اسلامى امت كو اتحاد اور وحدت كى دعوت دى، خاص طور پر موجوده درپيش چيلنجز كى موجودگى ميں جس كا مقصد اس قوم كے اتحاد كو پاره پاره كرنا ہے- علاوه ازيں انهوں نے متشدد افكار وخيالات كے سامنے اور صحيح مذہبی اصولوں كى حفاظت اور فروغ كے لئے ازہر شريف اور سعودى عرب كے درميان تعاون كى اہميت پر زور ديا۔   امن وسلامتى، روادارى اور بقائے باہمى جيسے مفاہيم كى نشر وفروغ كے لئے دونوں جانبان نے مزيد سعى وجد وجہد اور تعاون پر تاكيد كى اور واضح كيا كہ دہشت گردى كے مقابلے كے لئے ازہر شريف اور سعودى عرب كا متحد ہونا نہايت اہم ہے۔

فضيلت مآب امام اكبر نے تاكيد كى كہ ازہر شريف عرب اور امت مسلمہ كى وحدت كے لئے سعودى عرب كےاہم كردار كو قدر كى نگاه سے ديكهتا ہے، اپنى طرف سے سعودى عرب کے فرمان روا نے معتدل اسلامى تعاليم كى نشر واشاعت اور تشدد اور دہشت گردى كے مقابلے كے لئے ازہر شريف كى كوششوں كو سراہا۔

ازہر شريف كى جامع مسجد پہنچتے ہی امام اكبر اور شاه سلمان نے دو ركعتيں (تحيہ  المسجد) ادا كيں اس كے بعد شيخ ازہر كے اڈويزر محمد عبد السلام صاحب نے ازہر شريف كى جامع مسجد ميں ہونے والى ترميمِ نواور غير مصرى طلبہ كى رہائش كے لئے ايک نئى قيام گاه (مدينہ البعوث الاسلاميہ) كى تعمير كے بارے ميں  چند پروجيكٹس كو تفصيلاً بيان كيا.

جس كے بعد جديد مدينہ البعوث الاسلاميہ كى سنگ بنياد ركهى گئى ، سعودى عرب كے فرمان روا نے ۱۲۰ مختلف ملكوں سے آنے والے ۴۰.۰۰۰ طلبہ كے لئے رہائش فراہم كرنے كے لئے مدينہ البعوث الاسلاميہ كى تعمير كو مكمل كرنے كا حكم ديا.

فارنر طلبہ كے اس ہاسٹل كى تعمير دو مرحلوں پر ہوگى- پہلے مرحلہ ميں ۵۰۰۰ طلبہ كے لئے رہائش كى جگہ تيار ہوگى اور دوسرے مرحلے كى تعمير شاه سلمان نے اپنے ذمہ لى جس ميں ۳۵.۰۰۰ طلبہ كو رہائش كى جگہ ملے گى.

ملاقات كے دوران فضيلت مآب امام اكبر اور شاه سلمان بن عبد العزيز آل سعود نے مرحوم شاه عبد الله بن عبد العزيز كے لئے رحمت ومغفرت كى دعا مانگى.

ملاقات ميں پروفيسر ڈاكٹر عباس شومان وكيل ازہر شريف ، مصر كے مفتى پروفيسر ڈاكٹر شوقى علام ، شيخ ازہر کے اڈويزر محمد عبد السلام صاحب، اسلامكـ ريسرچ سنٹر كے سكريٹرى جنرل پروفيسر ڈاكٹر محى الدين عفيفى،  ازہرى اسكولوں اور اداروں کے سيكٹر كے صدر پروفيسر ڈاكٹر محمد ابو زيد الامير، اور سعودى جانب سے اسلامى امور كے وزير اعلى صالح بن عبد العزيز آل شيخ، وزير خارجہ عادل الجبير، وزير خزانہ  ڈاكٹر ابراہيم العساف اور ديگر وزراء اور ذمہ داران بهى شامل تهے.

ياد رہے كہ شاه سلمان بن عبد العزيز جامع ازہر -جو دنيا ئے اسلام ميں اہل سنت وجماعت كے لئے اعتدال پسندى کے روشن مينار كى حيثيت ركهتا ہے- كے سركارى دورے كرنے والے پہلے سعودى فرماں روا ہیں.

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.