امام اکبر کی برلین میں ایوینجلیکل چرچ کے بشپ سے ملاقات کے دوران

  • | جمعه, 18 مارچ, 2016

امام اکبر کی برلین میں ایوینجلیکل چرچ کے بشپ سے ملاقات کے دوران:
-    میرے دورے کا مقصد اسلام اور عیسائیت کے ما بین ابدی تعلق کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔
-    مشرق ومغرب کے ما بین امن وامان کو نشر کرنے کے بارے میں سوچنے سے پہلے اسلامی اور عیسائیت کے دینی رہنماؤں کے ما بین دوستی کے رشتے کو قائم کرنا ضروری ہے
امام اکبر شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے برلین کے ایوینجلیکل چرچ کے بشپ  ماركوس دروجہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران ایوینجلیکل چرچ کے بشپ  نے برلین میں امام اکبر کے تاریخی دورے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ یہ دورہ بین العقائد مکالمے اور رواداری کے نشر کرنے کو آگے بڑھاۓ گا۔
دروجہ نے امن وامان کی نشر کے لۓ امام اکبر کی کوششوں کو سراہا ۔ اور انہوں نے اشارہ کیا کہ برلین کے ایوینجلیکل چرچ اور مصر کے کاپٹک چرچ کے درمیان قدیم مضبوط رشتے قائم ہیں۔ آخر میں انہوں نے جرمنی کے تین وحدانی مذاہب کو جمع کرنے کے لۓ ایک عمارت کے قائم کرنے کی شرکت کرنے میں امام اکبر کو دعوت دی۔ علاوہ ازیں انہوں نے امام اکبر کو پڑوجکٹ کا بروشر دیا۔
اس موقع پر فضیلت امام اکبر نے وضاحت کی کہ ان کے برلین کے دورے کا مقصد اسلام اور عیسائیت کے ما بین ایک نۓ رشتے کو ایجاد کرنا نہیں، بلکہ اسلام اور عیسائیت کے ما بین ابدی تعلق کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ مشرق ومغرب کے ما بین امن وامان کو نشر کرنے کے بارے میں سوچنے سے پہلے اسلامی اور عیسائیت کے دینی رہنماؤں کے ما بین دوستی کے رشتے کو قائم کرنا ضروری ہے
امام اکبر نے ازہر شریف اور مصر کے کاپٹک چرچ کے ما بین رشتے کی تقویت میں  "مصريوں كا بڑا گهر" کے کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے جرمن بشپ کی تین وحدانی مذاہب کی عمارت کی تجویز کو سراہا، اور انہوں نے تاکید کی کہ ازہر شریف اس کی مدد کرنے کے لۓ تیار ہے۔

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.