امام اکبر کے مونستر شہر میں تاریخی ہال "السلام" کے دورے کے دوران: "معاشروں کے مابین امن وامان، انٹر ریلجس ڈائیلاگ سے شروع ہوتا ہے"

  • | جمعرات, 17 مارچ, 2016

جرمن شہر مونستر کے میئر کی دعوت پر فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  نے  تاریخی "السلام" ہال کا دورہ کیا جس میں 1648ء میں عقائدی جنگ کو ختم کرنے کے لۓ امن وسلام کے معاہدے پر دستخط کیا گیا تھا۔ شہر مونستر کے میئر لیفی مارکوس، ریلجس ڈائیلاگ کے کمیشن کے سربراہ بشپ ہانز یاشکی، مونستر یونیورسٹی کی رکٹر، چرچ کے چند رہنماؤں اور مقبول شخصیات نے امام اکبر کا استقبال کیا۔
جلسے کے آغاز میں مونستر کے میئر نے امام اکبر کا شہر اور تاریخی ہال میں خیر مقدم کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ یہ  ایک تاریخی دورہ ہے جس کو اس ہال کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں شہر کے میئر نے "امن وامان" کے شہر سے بین العقائد امن وامان کی دعوت دیں۔
فضيلت مآب امام  اكبر   نےاپنى تقرير ميں   اس بات پر تاكيد كى كہ ہم سب كا كام اس جارى جنگوں اور تنازعات كى روك تهام ہے- قوموں كے درميان امن وشانتى كا نقطۂ آغاز انٹرريلجيس ڈائيلاگ سے ہوتا ہے- اورفضيلت مآب شيخ ازہر نے    اس بات كى وضاحت   كى ہے كہ اسلام اور عيسائيت دونوں امن وآمان اور محبت كے مذاہب ہيں-
    فضيلت مآب شيخ ازہر اورمسلم علما كونسل كےسربراه  ڈاكٹر احمد الطيب نے اپنے خطاب كے بعد  تاريخى ريكارڈ ميں چند الفاظ  لكهے،  جس كے دوران ہال ميں موجود حاضرين  نے  امام اكبر اوران کے ہمراہ وفد کا پر جوشى سے استقبال كيا –

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.