جرمنى كے دورے كى شروعات ميں امام اكبر شيخ ارہر كرسچین چرچز كے سربراهوں ملاقات كرتے ہوئے تاكيد كرتے ہیں كہ: دنيا ميں امن وامان كو نشر كرنا ميرا اولين مقصد ہے اور..ميں عن قريب وتيكن كے پوپ سے ملاقات كر

  • | منگل, 15 مارچ, 2016

جرمنى كے دورے كى شروعات ميں امام اكبر شيخ ارہر كرسچین چرچز كے سربراهوں ملاقات كرتے ہوئے تاكيد كرتے ہیں كہ: دنيا ميں امن وامان كو نشر كرنا ميرا اولين مقصد ہے اور.. ميں عن قريب وتيكن كے پوپ سے ملاقات كروں گا

فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر اور مسلم علما كونسل کے سربراه پروفيسور ڈاكٹر احمد الطيب نے جرمنى كے دوره كى شروعات دار الحكومت "برلين" ميں كاتهوليک چرچ کے بشپ کے ہیڈ كوارٹرز سے شروع كى، جہاں امام اكبر كے استقبال ميں انٹررليجس ڈائيلاگ کميٹى كے سربراه جرمنى میں وٹيكن چرچ كے نمائندے، ڈپلوميٹک كور كے ڈين "ہانس يوخن يا شكہ" موجود تهے- علاوه ازيں ايونجليكل، ارتهوڈكس اور يونانى چرچز كے سربراه، اسلامك اينڈ كر سچين ڈائيلاگ سنٹر كے سربراه اور كاپٹک چرچ كے سربراه بهى موجود تهے.

 

ملاقات كى آغاز ميں بشپ "ہانسن يوخن يا شكہ" نے فضيلت امام اكبر كو اُن كى دعوت كى قبوليت پر شكريہ ادا كيا اور كہا كہ امام اكبر كا حاليہ دوره در اصل ايكـ تاريخى دوره ہے جس سے شيخ ازہر مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان مكالمے اور مفاہمت كى اہميت پر تاكيد كرتے ہیں كيونكہ اسى ميں انسانيت كى بهلائى ہے- انهوں نے مختلف قوموں كى زندگى ميں دين اور مذہب كى اہميت پر بهى زور ديا.

ملاقات كے دوران فضيلت مآب امام اكبر نے تاكيد كى كہ امن وامان اور رحمت دينى اصول ہیں جو كہ انسانيت كے استحكام كے لئے نہايت ضرورى ہیں- انهوں نے مزيد واضح كيا كہ امن وامان كے مفہوم كو نشر كرنا اُن كى زندگى كا اولين مقصد ہے كيونكہ ہم سب انسانيت ميں ايكـ دوسرے كے شريكـ ہیں اور امن وامان سے رہنا ہر انسان كا حق ہے اور اس مفہوم كو عام كرنے كے لئے ہميں بهرپور جد وجہد كرنى چاہئے.

امام اكبر نے كہا كہ تينوں آسمانى مذاہب كا مصدر در اصل ايكـ ہے- الله تعالى نے تمام مذاہب فى الاصل دنيا اور آخرت ميں بشريت كى خوشى اور راحت كے لئے نازل كئے- امام اكبر نے "مصريوں بڑا گهر" كے تجربہ كے بارے ميں بات كى جو مصرى قوم كے مسلمانوں اور عيسائيوں كے مابين اتحاد كو بر قرار ركهنے ميں كامياب ہوئى ہے.

انہوں نے مزيد كہا: ميں اپنے ساتهـ يہ اميد لے كر آيا ہوں كہ ہم اس دنيا كے لئے جو امن وامان كے معانى كهو بيٹهى ہے- امن وسلامتى كى دعوت ديں اور انسانيت كو اُس سے لاحق ہونے والے خطروں سے بچا سكيں- انہوں نے كہا كہ "امن كى تلاش" كے عنوان سے وه اپنى كتاب كو عنقريب نشر كريں گے.

آخر ميں شيخ ازہر نے كرسچین چرچز كے سربراہوں كا شكريہ ادا كيا اور كہا كہ وه عنقريب ہی وتيكن كے پوپ سے بهى ملاقات كريں گے.

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.