جرمنی کے قومی اسمبلی (بوندستاج) کے سربراہ کی دعوت کے بنا پر امام اکبر شیخ ازہر جرمنی کے دار الحکومت "برلین" پہنچے

  • | پير, 14 مارچ, 2016

یہ دورہ چند دن تک رہے گا جس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے۔ دورے میں امام اکبر دیگر سرگرمیاں اور کئی جرمن ذمہ داران، وزراء اور قومی اسمبلی کے سربراہ "نوربرت لامرت" سے ملاقات کریں گے۔ شیخ ازہر مختلف مذاہب میں امن وسلامتی کی بنیادوں کے حوالے سے "السلام علیکم" کے عنوان سے جرمنی کے شہر "مونستر" میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں شیخ ازہر جرمن میڈیا کے دیگر وسائل، اسمبلی کے ممبران، بعض مذہبی فرقوں کے نمائندوں، کئی علماء اور ریسرچ اسکالرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ دورہ شیخ ازہر کے امن وشانتی کی نشر واشاعت کی کوششوں، مشرق اور مغرب کے درمیان تہذیبی مکالمے کے فروع، دوسروں کا احترام اور قبول کرنے، ڈیمکراسی کے اصولوں کو مضبوط بنانے، آزادی اور انسان کا سلامتی اور امن وامان سے جینے کے حق پر زور دینے اور اس پر تاکید کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی کے ضمن میں آتا ہے۔

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.